پاک روس فوجی مشقیں دورزبہ فائیو شروع ، دشمن پرہیبت تاری

0
28

پاک روس فوجی مشقیں دورزبہ فائیو شروع ، دشمن پریشان
باغی ٹی وی : پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دورزبہ فائیو شروع ہو گئی ہیں جو پانچ روز جاری رہیں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ دورزبہ فائیو فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں جن سے اسپیشل فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

مشقوں کے آغاز پر دونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا، تقریب میں روس کے سفیر، دونوں ممالک کی افواج کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ بعد میں مشقوں میں استعمال ہونے والےجدید اسلحہ کی نمائش کی گئی۔ ۔مشقوں میں پاک روس فیڈریشن کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقیں دوہفتے جاری رہیں گی۔

Leave a reply