سرگودھا ،باغی ٹی وی(ملک شاہنواز جالپ)کمشنر جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس، دھی رانی اور ستھراء پنجاب پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ
کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت پنجاب کے دہی رانی اور ستھراء پنجاب پروگرامز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر، ڈی پی او توقیر محمد نعیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی، بیت المال کی آفیسر شعبانہ افضل، میونسپل کمیٹی اور میرج ہالز کی انتظامیہ نے شرکت کی۔
کمشنر سرگودھا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں عوام الناس کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور ڈاکٹرز کی حاضری اور صفائی کے نظام کو بھی یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے کمشنر جہانزیب اعوان کو دہی رانی پروگرام کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور پروگرام کی کامیابی اور اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔