پشاور؛ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں چوری کی واردات

0
28

پشاور؛ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں چوری کی واردات

پشاور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں گاڑی سے چوری کی واردات ہوئی ہے پولیس کے مطابق سابق وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کی گاڑی سے چوری ہوئی ہے اور رپورٹ ہوا ہے کہ واردات کے بعد گاڑی سے 30 بور پستول اور دیگر سامان غائب ہے. اس خبر کے بعد پشاور کے لوگوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا کہ جب ایک سابق وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کی گاڑی سے دن دہاڑتے اتنی بڑی چوری ہوسکتی ہے تو وہ کیسے محفوظ ہیں.

خیال رہے ان دنوں خیبر پختونخواہ میں مختلف علاقوں میں وارداتیں بڑھ گئی ہیں جبکہ پولیس کا روایہ انتہائی افسوس ناک ہے صوبہ خیبر پختونخواہ کے رہائیشیوں کا کہنا ہے کہ آج کل ہمارے صوبے کی پولیس بھی پہلے جیسی نااہل ہوگئی جبکہ تھانوں میں بھی غریب لوگوں کو ترجیح نہیں جاتی ہے تاہم عام لوگ پولیس کے خلاف شکایت کرنے سے ڈرتے ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
ایک شہری نے بتایا کہ ہم کراچی کے واقعات پر بہت تنقید کرتے کیونکہ میڈیا کا فوکس وہاں پر لیکن ہمارے صوبہ بھی اب پہلے جسیے حالات نہیں حالانکہ اس قبل جب پی ٹی آئی کی نئی نئی حکومت آئی تھی تو اس وقت حالات کافی بہتر ہوئے تھے اور پولیس کا نظام کافی حد تک بہتر ہوگیا تھا لہذا اب دوبارہ معاملات اس صوبہ میں خراب ہیں لیکن اس صوبہ میں حکمران جماعت کے سربراہ عمران خان کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے.

Leave a reply