چکوال: صوبائی وزیر صحت کا ڈی ایچ کیو چکوال دورہ اور ایم ایس معطل

0
52

چکوال (ارسلان رفیق ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدطبی سہولیات کاجائزہ لینے کیلئے اچانک ڈی ایچ کیوچکوال پہنچ گئیں۔صوبائی وزیرہائرایجوکیشن و ٹورایزم راجہ یاسرہمایوں سرفراز بھی اس موقع پرموجودتھے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ناقص کارکردگی پرایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال چکوال اسداسلم کومعطل کردیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈی ایچ کیوچکوال کی ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرومختلف شعبہ جات کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیرصحت نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات بارے دریافت کیا۔پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت اورویژن کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو آنے والے مریضوں کیلئے بہترین علاج گاہیں بنانے کاعزم کیاہے۔ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے بہترین علاج معلاجہ میں غفلت کرنے والا ایم ایس سیدھاگھرجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی اچھی دیکھ بھال نہ کرنے والے ایم ایس کوفوری عہدے سے ہٹادیاجائیگا۔ ڈاکٹری پیشہ صرف روزگارکاذریعہ نہیں بلکہ آخرت سنوارنے کانادرموقع بھی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ہرمریض کیلئے آسانیاں پیداکی جائیں۔ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی ودیگرطبی سہولیات میں غفلت پرکسی قسم کی معافی نہیں دی جائیگی۔

Leave a reply