دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر،موٹروے بند،پروازیں منسوخ

dhund

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے،راولپنڈی،اسلام آباد میں مسلسل تیسرے روز بھی دھند ریکارڈ کی گئی ہے، دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر تک بند کردی گئی ہے، لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بھی موٹروے بند ہے،پشاور سے اسلام آباد تک موٹر وے پر بھی ٹریفک معطل ہے، سوات ایکسپریس وے اور ہزارہ ایکسپریس وے کے مختلف سیکشن بھی ٹریفک کیلئے بند کردیے گئے ہیں

دھند کے باعث پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں،کراچی ایرپورٹ سے جانے اور آنے والی 30 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں،جبکہ کئی التوا کا شکار ہوئی ہیں،سیرین ایر کی کراچی سے اسلام آباد کی دو طرفہ پرواز ای آر 500 اور ای آر 501 منسوخ ہوئی ہے،ایرسیال کی کراچی اسلام آباد کی دو طرفہ پرواز پی ایف 121 اور پی ایف 122 منسوخ ہوئی ہے،پی آئی اے کی کراچی سے سکھر کی دو طرفہ پروازیں منسوخ ہوئی ہیں،پی آئی اے کی کراچی سے جدہ کی دوطرفہ پروازیں منسوخ ہوئی ہیں،ایر سیال کی کراچی سے لاہور کی دو پرواز پی ایف 141 اور پی ایف 142 منسوخ ہوئی ہیں،سیرین ایر کی کراچی پشاور کی دو طرفہ پرواز ای آر 550 اور ای آر 551 منسوخ ہوئی ہیں،پی آئی اے کی کراچی اسلام آباد کی پی کے 368 اور پی کے 369 منسوخ ہوئی ہے، سیرین ایر کی کراچی لاہور کی دو طرفہ پرواز ای آر 522 اور ای آر 523 منسوخ ہوئی ہے،پی آئی اے کی کراچی لاہور کی دو طرفہ پرواز پی کے 304 اور پی کے 305 منسوخ ہوئی ہے،ایربلو کی کراچی سے اسلام کی دو طرفہ پرواز پی اے 200 اور پی اے 201 منسوخ ہوئی ہے،ایرسیال کی شام 7 بجے اسلام آباد اور لاہور کی دو طرفہ پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں،ایربلو کی رات 8 بجے کی کراچی سے لاہور کی دو طرفہ پرواز منسوخ ہوئی ہے، ایوی ایشن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دھند کے باعث حد نگاہ میں کپتانوں کو مسئلہ ہے، فلائٹ سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایرلائنز پروازیں منسوخ کر رہی ہیں،

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ چارسدہ ،رشکئی، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے،پنجاب صوبہ کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں سرد اورمطلع ابر آلودرہےگا ۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال،بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کےساتھ چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، لورالائی،آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے،سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند،سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔

 مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

Comments are closed.