ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگار احمد نواز مغل) المعز انڈسٹریز لمیٹڈ ڈیرہ نے حسب روایت سال 2022-23میں ملز کو گنا اور چقندر سپلائی کرنے والے زمینداروں میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کا ٹکٹ جیتنے والے دو خوش نصیب زمینداروں شاہ نواز گائوں اعوان اور اعجاز الحق موضع شاہدائو ررنگپور کو ریذیڈنٹ ڈائریکٹر المعز انڈسٹریز لمیٹڈ ڈیرہ محمد بلال بھٹی اور راناسجاد حسین نے عمرہ ادائیگی کیلئے چیک تقسم کئے ،
چیک وصول کرتے وقت زمینداروں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور ملز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ملز کی ترقی و خوشحالی کیلئے ڈھیروں دعائیں کیں، اس موقع پر محمد بلال بھٹی نے زمینداروں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ملز مالکان نے الگے سال کیلئے 4عمرہ کے ٹکٹ دینے کی منظوری دی ہے۔
اس موقع پر رانا سجاد حسین (جنرل منیجر )نے زمینداروں کے ملز کے ساتھ تعاون کرنے پرانکا شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چقندراور گنے کی زیادہ سے زیادہ کاشت پر زور دیا ، انہوں نے بتایا کہ زمیندار اس وقت بجلی کے بلوں ، کھادوں اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے پرپریشانی کا شکار ہیں،
لیکن المعز انڈسٹریز لمیٹڈ اپنے زمیندار بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملز اپنے زمینداروں کو مناسب ریٹ پر معیاری کھادیں اور زرعی ادویات فراہم کریگی اور آبپاشی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی تقریباً دو سو سولر ٹیوب ویل فراہم کرنے کا ادارہ رکھتی ہے۔