ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طارق محمود نے کہا ہے کہ تاجر برادری کا معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ہے کسی کو اشیاء خوردنوش مہنگے داموں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،
سرکاری نرخوں سے زائد نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،
اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نذیر الرحمن خان ، انسپکٹر سردار جنید خان گنڈہ پور، انسپکٹر جمیل خان مروت، مرکزی انجمن تاجران کے صدر سہیل احمد اعظمی ، آل کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام سبحانی ، نعمان نیازی ، حاجی محمد نواز ، نعیم قریشی ، علی رضا کشمیری سمیت تاجران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔