ڈی آئی خان : لیڈی ہسپتال میں خواتین مریضوں سے عملہ کی بدتمیزی،شہریوں کا شدید ردعمل،غم وغصے کا اظہار، نوٹس لینے کامطالبہ

باغی ٹی وی ،ڈی آئی خان (نامہ نگار) لیڈی ہسپتال میں خواتین مریضوں سے عملہ کی بدتمیزی،شہریوں کا شدید ردعمل،غم وغصے کا اظہار، نوٹس لینے کامطالبہ
تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو صوبہ خیبرپختونخواہ کادوسرابڑاضلع ہونے کا اعزازحاصل ہے مگریہاں پر دورجدید کی سہولیات ناکافی ہیں۔ زنانہ ہسپتال میں علاج کی غرض سے لائی جانے والی خواتین کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ڈاکٹرز،نرسز وعملہ کی جانب سے مریضوں کے ساتھ ہتک آمیزرویہ اختیارکیاجاتاہے جبکہ اکثروبیشترعملہ ڈیوٹی سے غائب ہوتاہے اورمریض خواتین مسیحاکے انتظارمیں اذیت کے لمحات گزارنے پر مجبورہوتی ہیں۔زنانہ ہسپتال میں کرپشن کا بازارگرم ہے۔نومولود بچے کی پیدائش پر اس کے رشتہ داروں سے مٹھائی کے نام پر رشوت لی جاتی ہے اورنہ دینے والوں کوبے عزتی کا سامناکرناپڑتاہے۔زنانہ ہسپتال میں ڈاکٹرجلاد جبکہ نرسزوعملہ ان کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں اورمریضوں کو پرائیویٹ کلینکس پرعلاج کیلئے مجبورکیاجانے لگاہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور،صوبائی وزیربلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پور،ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخواہ،سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخواہ اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے زنانہ ہسپتا ل کے عملے کومریضوں کے ساتھ دوران ڈیوٹی خوش اخلاقی سے پیش آنے اوربروقت علاج کرنے کامطالبہ کیاہے۔

Leave a reply