ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل کا امریکا کے خلاف مظاہرہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل کا امریکا کے خلاف مظاہرہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسین سے ایک احتجاجی ریلی منعقد کی گئی گی ڈیرہ بنوں روڈ پر جلسے کی شکل اختیار کرنے والی ریلی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ایرانی جنرل کی امریکی حملے میں جاں بحق ہونے پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔ امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج کے جنرل پر امریکی جان لیوا حملہ کھلی دہشت گردی ہے ہے یہ امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم مظلوموں کے حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے اس پر موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔