ڈی آئی خان : ڈی پی او کی کھلی کچہری،منشیات فروش،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی

ڈی آئی خان، باغی ٹی وی (نامہ نگار)ڈی پی او کی کھلی کچہری،منشیات فروش،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان نے اپنے دفترمیں کھلی کچہری میں عوام کی شکایات سن کر ان کے مسائل حل کررہے ہیں، ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ڈیرہ شعیب خان کوکھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل اوران کے ازالے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے ،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کاکہناہے کہ سائلین کے مسائل کوحل کرنا اورقانون کی عملداری کویقینی بنانا پولیس کااولین فریضہ ہے ۔
ڈی ایس پی جنڈولہ کی ایس ایچ اوSMAکے ہمراہ تھانہSMAمیں پریس کانفرنس،منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ٹانک پولیس کی کامیابیاں جاری ،بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی،گاڑی کے خفیہ خانوں سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرکے منشیات سمگلرز پابند سلاسل۔تفصیلات کے مطابق منشیات کی لعنت کے خلاف جاری مہم کے دوران ٹانک کی لوکل پولیس اور انسداد منشیات ٹیم کی مشترکہ کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ ڈی ایس پی سب ڈویژن جنڈولہ سید مرجان خان نے ایس ایچ اوSMAگل ولی خان کے ہمراہ تھانہSMAمیں پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹانک کو منشیات سے مکمل طور پر پاک کرنے کی افسران بالا کی دوٹوک ہدایات اور براہ راست نگرانی میںایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر گل ولی خان کو نارکوٹکس ایریڈی کیشن ٹیم نے پیزو روڈ پر بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی خفیہ اطلاع دی۔اطلاع پر ایس ایچ اوSMAگل ولی خان نے اے ایس آئی شیر افضل و دیگر نفری کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ٹانک پیزو روڈ پر حاجی ذوالفقار بھٹہ خشت کے مقابل ناکہ بندی عمل لائی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ناکہ بندی کے دوران ٹانک کی جانب سے آتے ہوئے ایک پیلے رنگ کی دس ویلر گاڑی رجسٹریشن نمبرTAA-929کو روک کر ڈرائیور ملزم ارشد حیات ولد عمر حیات سکنہ کلاں میرخیل ضلع بنوں اور ساتھ بیٹھے ہوئے ملزم راج میل ولد محراب دین تحصیل لنڈی کوتل ضلع خیبر کو نیچے اتار کر تلاشی شروع کی گئی جس کے دوران گاڑی مذکورہ کے باڈی کے اندر فرنٹ سائیڈ کے خفیہ خانوں سے120پیکٹ چرس برآمد ہوئی جو وزن کرنے پر150000گرام اتری۔ ڈی ایس پی جنڈولہ کا کہنا تھا کہ اتنی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا اور ان کے خلاف تھانہSMAمیں مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔آخر میں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
ڈی ایس پی درابن کی قیادت میں ایس ایچ اوعبدالرشید نے ملزم گل جان ولد شاہنواز قوم ہوڑاسکنہ گنڈی عاشق سے ایک رپیٹربارہ بور اورسترہ کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، درابن پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے ۔
ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں اے ایس آئی کیسب نے ملزم ہمایوں ولد عبدالغفارقوم مروت سکنہ وانڈاگنڈھیرسے ایک پستول تیس بور بمعہ پانچ کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، سٹی پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے ۔

Leave a reply