2060 تک ذیابیطس میں تیزی آئےگی،نوجوان زیادہ متاثرہوسکتےہیں:ماہرین

0
25

اٹلانٹا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ آئندہ چند دہائیوں میں امریکی نوجوانوں میں ذیابیطس کی شرح میں ہولناک اضافہ ہوسکتا ہے۔محققین کی ٹیم (جس میں امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے محققین بھی شامل تھے) کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ 2060 تک مجموعی طور پر ذیابیطس کے 20 سال سے کم عمر مریضوں کی یہ تعداد اندازاً 5 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ جس میں 3 لاکھ ہزار ٹائپ 1 اور 2 لاکھ 20 ہزار افراد ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہوں گے۔

2022 کرکٹ؛ گرین شرٹس کی کامیابیاں اورناکامیوں کا سال رہا

تحقیق کے مطابق اگر نوجوانوں میں ذیابیطس کی تشخیص کی شرح مستحکم بھی رہی تو 2060 تک ٹائپ 2 کے کیسز میں تقریباً 70 فی صد اور ٹائپ 1 کے کیسز میں 3 فی صد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

سی ڈی سی کی قائم مقام پرنسپل ڈپٹی ڈاکٹر ڈیبرا آوری نے جاری کردہ ایک نیوز ریلیز میں کہا یہ نئی تحقیق ہمارے لیے ایک انتباہ ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم تمام امریکیوں، بالخصوص نوجوانوں، کی صحت کو جتنا ممکن ہو سکے بہتر رکھنے کی کوشش کو یقینی بنانے پر توجہ دیں۔

کراچی:میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب جوتا پھینک دیا گیا

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی عالمی وباء نے واضح کیا کہ ذیابیطس جیسے دائمی امراض پر توجہ دینا کتنا ضروری ہے۔ یہ مطالعہ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی نسلوں کے لیے دائمی امراض سے بچنے کی بابت جاری کوششوں کی اہمیت بھی واضح کرتا ہے۔

Leave a reply