دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

0
83

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق بھاشا ڈیم منصوبہ شروع ہو گیا،

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ بیراج کی فزیبلٹی تیار ہو رہی ہے،ہم بھاشا ڈیم کے علاقے کی ترقی پر 78ارب روپے خرچ کریں گے، دیامر بھاشا ڈیم کی کامیابی کا سہرا پاکستانی قوم کے سر ہے،ہم خطے میں مضبوط ہوتے جارہے ہیں اوردشمن کواس پرتکلیف ہے

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومت اس منصوبے پر صرف تصویریں کھنچواتی رہی ، دیامر بھاشا ڈیم کی کامیابی کا سہرا پاکستانی قوم کے سر ہے، چیئرمین واپڈا کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے زبردست کام کیا،

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی وبا پھیل چکی ہے، ان حالات میں بھی ہم کام کرنے کو تیار ہیں، ڈیم کی تعمیر سے نوکریاں بھی ملیں گی، نوجوانوں کو روزگار ملے گا، گاڑیاں چلیں گی، سیمنٹ آئے گی، کام ہو گا تو معیشت بھی بہتر ہو گی

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جو منصوبے صرف فائلوں میں تھے ہم ان پر کام کر رہے ہیں،اللہ کی مہربانی ہے ہم کام کر رہے ہیں، ہم مکمل تفصیلات عید کے بعد شیئر کریں گے ،میڈیا کو علاقے کا دورہ کروائیں گے.ملک میں ڈیمز کی ضرورت سے انکار نہیں،مہمند ڈیم کے بعد دیگر ڈیموں پر کام کررہے ہیں

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا بروقت آغاز پہلی ترجیح ہے،دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 81 لاکھ ایکڑ فٹ، بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ ہے،

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) نے کہا ہےکہ دیا مر بھاشا ڈیم ملکی اقتصادیات کے استحکام، لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،دیا مر بھاشا ڈیم کی بدولت روز گار کے 16ہزار 500مواقع پیدا ہوں گے،

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مختلف سکیموں پر 78 ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے،اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت پراجیکٹ ایریا میں 44مختلف سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں،چلاس کیڈٹ کالج اورتھک پن بجلی گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ معیاری تعلیم اور بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

Leave a reply