ڈائٹنگ کا شوق اور بے وقت کی بھوک

0
43

ڈائٹنگ کا شوق اور بے وقت کی۔بھوک
ہمارے اردگرد کئی لڑکیاں دیکھنے میں دُبلی پتلی نظر آرہی ہوتی ہیں لیکن اگر ان کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے تو کئی لڑکیوں کے ٹیسٹ میں۔سامنے آتا ہے کہ ان کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے ایسے میں لڑکیوں کو فوراً ڈائٹنگ کا خیال۔آ جاتا ہے اگر کوئی لڑکی دبلی پتلی ہے تو اس یہ ضروری نہیں کہ اس کے جسم کا کولیسٹرول لیول بھی کنٹرول میں ہو صرف ایسی لڑکیاں ہی نہیں بلکہ وہ خواتین جن کا شادی کےاچانک وزن بڑھ جاتا ہے یا وہ لڑکیاں جواپنی جاب کے دوران پورادن اپنی سیٹ پربیٹھ کر کام کرتی ہیں ایسی لڑکیوں کا اندرونی طور پر کولیسٹرول لیول بڑھ رہا ہوتا ہے اور ظاہری طور پر ان کاوزن بھی بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہوتا ہے بہت سی لڑکیوں کو ہروقت کچھ نہ کچھ کھانے پینے کی عادت ہوتی ہے ایسی لڑکیاں اپنی بے وقت کی بھوک برداشت نہیں کر پاتیں اوراپنی ڈائیٹنگ کو ایک سائیڈ پررکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ کھانے لگ جاتی ہیں جب ان لڑکیوں کو پوچھا جائے تو اکثر کا یہی جواب ہوتا ہے کہ ان سے بھوک برداشت نہیں ہوتی یہ لڑکیاں بے وقت کی۔بھوک مٹانے کے لیے فاسٹ فوڈ فرنچ فرائزسوفٹ ڈرنکس چپس نمکو اور میٹھی بیکری آئٹمز وغیرہ کھاتی ہیں اسی وجہ سے ان سب کا استعمال ان کی ڈائٹنگ کو متاثر کر دیتا ہے اور ان کے جسم میں کولیسٹرول اور شوگر لیول کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے فاسٹ فوڈ کی وجہ سے پیٹ کے مسائل بھی کافی دیکھنے میں آتے ہیں اس بے وقت کیبھوک مٹانےاور ڈائٹنگ کو کامیابی سے جاری رکھنے کی ماہرین نے مندرجہ ذیل ٹپس دی ہیں
ناشتہ کرنا کبھی نہ چھوڑیں:
فٹنس ایکسپرٹس کا لڑکیوں کو مشورہ ہے کہ وہ ناشتہ ضرور کریں کیونکہ صبح کےوقت متوازن ناشتہ دوپہر تک بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتا پیٹ بھر ہوا محسوس ہوتا ہے اور پھر بے وقت کی بھوک مٹانے کے لیے فاسٹ فوڈ یا بیکری آئٹمز کھانے کی ضرورت نہیں محسوس ہوگی آفس جانے والی لڑکیاں دیر سے اُٹھنے کے باعث جلدی میں ناشتہ چھوڑ کر آفس چلی جاتی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ایسا ہرگز نہ کریں اپنی عادت کو چھوڑ کر وقت سے پہلے اُٹھنے کی کوشش کریں تاکہ تسلی سے ناشتہ کر سکیں اور دوپہر تک کوئی بیکری کی چیزیں یا چپس وغیرہ کھانی نہ پڑے

چند عادتیں اپنائیں اورپچاس سال میں بھی تیس سال کی لگیں


کھانا آہستہ سکون تسلی سے اور چبا کر کھائیں:
آپ جس بھی ڈائٹ پلان پر عمل کر رہی ہیں آپ کو چاہیے کہ کھانا اچھی طرح چبا کر کھائیں اگر آپ روٹی سلاد یا کوئی بھی کھائیں توکوشش کریں۔آہستہ آہستہ اورچبا کر کھائیں اگر اچھی طرح اور چبا کر کھانا یا کوئی بھی چیز کھائی جائے تووہ معدے پربوجھ نہیں بنتی اور جلدی ہضم۔ہو جاتی ہے ساتھ ہی دیر تک کھانا چبانے سے نفسیاتی تسکین بھی حاصل ہوگی کہ آپ کے منہ میں کھانا ہے اور آپ کھا رہی ہیں ایسے میں آپ کہ۔بھوک بھی ختم ہو جائے گی اورآپ کا پیٹ بھی بھرنا شروع ہو جائے گا اور پہٹ بھرنے کا احساس بھی ہونے لگے گا

چھوٹے باولز پیالوں اور ڈشز کااستعمال:
اپنا کھانا چھوٹے باولز یا ڈشز میں نکالیں اور کھائیں اس اسطرح آپ جب اس برتن کو خالی کر لیں گی تو آپ کو احساس ہوگا کہ آپ نے پورا کھانا کھالیا ہے یوں آپ ڈائیٹنگ کے دوران زیادہ کھانا کھانے سے بچی رہیں گی ساتھ ہی آپ کو یہ احساس بھی ہوگا کہ آپ نے پورا کھانا کھا لیاہے اور آپ کا پیٹ بھر گیا ہے

بڑھتی عمر کے ساتھ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے


کھانا کھانے کے دوران ٹی وی نہ۔دیکھیں:
اکثر خواتین اور لڑکیوں کی۔عادت ہوتی ہے کہ وہ کھانا کھانے کے دوران کھانا کھاتی ہیں یا انھیں ٹی وی دیکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت ہوتی ہے اور وہ کچھ نہ کچھ کھانے کی عادی ہوتی ہیں ایسے میں ان کا وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے اور ایسے میں انھیں پتہ بھی نہیں لگتا اور وہ زائد کیلوریز پر مشتمل چیزیں ایک ہی وقت میں بیٹھ کر کھا رہی ہوتی ہیں یوں ڈائیٹنگ کے باوجود اپنا وزن کم کرنے میں ناکام رہتی ہیں اگر اپنے کولیسٹرول لیول پر قابو پاناچاہتی ہیں اوروزن کم۔کرنا چاہتی ہیں تو ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھانے کی عادت کو ختم کر لیں اس طرح اسے ہی اپنے وزن اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو سکیں گی اور ٹی وی دیکھتے ہوئے یا باتیں کرتے ہوئے کھانا کھائیں تو کھانا زیادہ کھایا جاتا ہے اور معدے پر بھی بوجھ پڑتا ہے جس سے معدے کے کئی مسائل جنم لیتے ہیں اس کے علاوہ ڈائٹنگ کے دوتان پرہٹینز اور فائبر والی اشیاء کھائیں کیونکہ وہ دیرپا ہضم ہوتی ہیں اس طرح آپ کو بھوک نہیں محسوس ہوگی اور پیٹ بھرا ہوا لگے گا

پرُسکون اور صحت مند رہنا ہے تو یہ غلطیاں ہر گز نہ کریں


پانی زیادہ استعمال کریں:
دن میں کم از کم۔دو لیٹرپانی استعمال کرنا چاہیے جب اتنا پانی پئیں گی تو پیٹ خالی ہونے کا احساس نہیں ہوگا اوربے وقت بھوک کا احساس نہیں۔ہوگا ساتھ ہی زیادہ پانی استعمال کرنے سے جسم کے اندرونی اعضاء بھی بہتر انداز میں کام کر پائیں گے تاہم ڈائیٹنگ کے دوران جب بھی بھوک کا احساس ہو تو بجائے اس کے کہ فاسٹ فوڈ یا چپس وغیرہ کھائیں پانی پی لیں اس سے پیٹ بھر ہوا محسوس لگنے لگے گا

Leave a reply