اے ٹی آر77 طیارے کی شمولیت، دفاع کی صلاحیت بڑھے گی،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

0
29
اے ٹی آر77 طیارے کی شمولیت، دفاع کی صلاحیت بڑھے گی،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت، دفاع کی صلاحیت بڑھے گی ،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

کراچی میں اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت اور اے ٹی آر 79 طیارے کو رول آوٹ کرنے کی تقریب ہوئی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دونوں طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہیں،جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کے بیڑے میں آپریشنل صلاحیت بڑھے گی

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ بحرہند میں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ کا ہونا ضروری ہے ،پاکستان کے لیے ایک مضبوط میری ٹائم دفاع اہمیت رکھتا ہے ،جدید طیاروں کی شمولیت سے بحریہ کی سمندری حدود کی حفاظت و دفاع کی صلاحیت بڑھے گی

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

قبل ازیں رسالپور اصغر خان اکیڈمی میں پاک فضائیہ کی 146ویں گریجویشن تقریب ہوئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا مہمان خصوصی تھے ، رسالپور میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ گریجویٹس کی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ہورہا ہے، آپ کو ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی اور رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہوگا، سعودی عرب کیساتھ پاکستان کے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، مشکلات سے نمٹنے کے لیے ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہو گا، جدید ٹیکنالوجی دور حاضر کی ضرورت ہے ، پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے اور عالمی امن کے لیے پاکستان نے بڑی قربانیاں بھی دیں لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے افواج پاکستان ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جس میں پاک فضائیہ نےہمیشہ قوم کی امیدوں کو پورا کیا ہے

Leave a reply