ڈی آئی جی انویسٹی گیشن قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں پر پریس کانفرنس

0
66

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی۔ جس میں اُنہوں نے بتایا کے قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث13 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن نے گونگے شہری سلمان راشد کو قتل کرنے والے گونگے ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول اور ملزم دونوں کی بیویاں بھی گونگی ہیں، ملزم کے مقتول کی بیوی کیساتھ گزشتہ 5سال سے تعلقات تھے۔ ملزم تنویر نے مقتول کی بیوی کے کہنے پر راشد کے سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کیا اور نعش ہڈیارہ کے علاقے میں BRB نہر کے پاس پھینک دی تھی۔

انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے شہری جمع خان کو قتل کرنے والے 2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول نے 8سال قبل ملزم دولت خان کی بیوی کو بھگاکر اس سے شادی کرلی تھی، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ ملزم نے اپنے بھتیجے رسول خان کے ساتھ مل کر جمع خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے اپنے شوہر کو فائر مار کر قتل کرنیوالی اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمہ حسینہ بی بی نے اپنے شوہر عبدالسلام کو گھریلو لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر سوتے ہوئے فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔

انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے شوہر کو بھائی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ذیشان نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر بھائی عثمان کی مدد سے اپنی بیوی ارم شہزادی کو قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے ڈنڈے اور چھریوں کے وار کر کے قتل کی سنگین واردات کے بعد گھر میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے امام مسجد کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔مقتول کے بیٹے کے ساتھ جھگڑے کی رنجش پر ملزمان نے امام مسجد حافظ امان اللہ کے گھر پر فائرنگ کر دی تھی۔ سر میں فائر لگنے سے مقتول حافظ امان اللہ کی موت واقع ہو گئی تھی،ملزمان سے موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس باٹا پور نے زمین کے تنازعہ پر شہری محمد شعبان کو قتل کرنے والے2ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزم ابرار نے 5کینال اراضی کے تنازعہ پر علی احمد عرف ارشد کے ہمراہ دن دیہاڑے فائرنگ کر دی تھی۔ اندھا دھند فائرنگ کے بعد مقتول شعبان جسم پر 16فائر لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا تھا۔

انویسٹی گیشن پولیس باٹا پور نے کیری ڈبہ ڈرائیور عبدالرحمان کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری ملزم اشرف عرف ارشد نے اپنی ساتھی کے ہمراہ قصور جانے کے لیے کیری ڈبہ بک کروایا تھا۔ ملزمان نے منڈی عثمان والا ضلع قصور کے قریب عبدالرحمان کو گلا کاٹ کر قتل کر دیااور نعش وہیں پھینک دی تھی۔ ملزمان نے کیری ڈبہ کراچی لے جا کر فروخت کر دیا تھا جسے ٹریس کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی شارق جمال خان کا کہنا تھا کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a reply