یہ ہے اسلام آباد، ڈی آئی جی کے گھر ہی چوری کی واردات،عوام کا بنے گا کیا؟

0
49
گھر کے سامنے واک کرنے پر پولیس اہلکاروں نے نامناسب سلوک کیا، سینیٹر پھٹ پڑا

یہ ہے اسلام آباد، ڈی آئی جی کے گھر ہی چوری کی واردات،عوام کا بنے گا کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے

اسلام آباد میں گزشتہ دو ہفتوں میں تقریبا چار پولیس مقابلے ہو چکے ہیں، ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، آئی جی کھلی کہچری لگاتے ہیں ،عوام کو انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہیں اگلے ہی روز پھر ڈاکو دن دہاڑے پولیس کو للکارتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں اور پولیس ڈاکوؤں کے جانے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچتی ہے

کبھی آئی جی کے گھر کے سامنے ڈکیتی ہو جاتی ہے تو کبھی ڈی آئی جی کے گھر میں چوری ہو جاتی ہے، ڈاکو دن دہاڑے وارداتیں کرتے ہیں اور پولیس سب اچھا کی رپورٹ دے کر افسران کو خوش کر لیتی ہے، اسلام آباد میں یوں لگتا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس کو خصوصی ٹارگٹ پر رکھ لیا ہے اسی وجہ سے پولیس افسران کے گھر کے سامنے یا انکے گھر میں ہی اب ڈکیتیاں ہو رہی ہیں

تازہ واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جہان تھانہ کوہسار کے علاقے میں ڈی آئی جی وصال فخر سلطان کے گھر چوری کی واردات ہوئی گھریلو ملازم صابر علی 28 تولے سونا چوری کر کے فرار ہو گیا، چوری کئے گئے زیورات کی قیمت 30 لاکھ روپے ہے واردات مکان نمبر 59 گلی نمبر 1 سیکٹر ایف سکس تھری میں ہوئی ،زیورات میں دو عدد برائیڈل گولڈ سیٹ ایک سیٹ بوزن سولہ تولہ ایک سیٹ نیکلس جاپانی اور ایک بریسلٹ شامل ہیں،مدعیہ شرمین سلطان کا کہنا ہے کہ چوری کے شبہ پر پہلے گھر میں ہی ملازم صابر سے پوچھ گچھ کی پوچھ گچھ پر ملازم نے چوری کا اعتراف کیا اور زیورات واپسی کا وعدہ کیا زیورات واپس کرنے کی بجائے ملزم فرار ہو گیا تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی،ایس ایچ او شبیر تنولی کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے .اعظم سواتی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ایک بے گناہ شہری کو 6 دن کیلیے جیل بھیجا ،ڈی آئی جی آپریشنز کی بات نہیں سنوں گا آئی جی کو بلایا جائے کمیٹی سب سے اہم فورم ہے کوئی اسے نظر انداز نہیں کرسکتا چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ ہم ایوان کو 21 رپورٹس ارسال کر چکے ہیں ہم نے 6 ماہ میں کمیٹی کے 15 اجلاس کیے،اسلام آباد میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا ،سینیٹر دوست محمد نے کہا کہ ہم پولینڈ سے واپس اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے ،ایئرپورٹ کے اندر ہمیں ایف آئی اے اورکسٹمز نے کھنگالا،ائیر پورٹ کے باہر آئے تو اسلام آباد پولیس الگ سے چیکنگ کررہی تھی ،معاملہ اگلے اجلاس میں تمام ایجنسیوں اور اداروں کے آنے تک ملتوی کردیا گیا

آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply