ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کا ڈولفن ہیڈکوارٹرزوالٹن کا دورہ

ڈولفن سکواڈ اور پی آریو فرسٹ ریسپانڈرز فورس، بہترین پرفارمنس سے عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی
لاہور06فروری2021:
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے ڈولفن ہیڈکوارٹرزوالٹن کا دورہ کیا۔ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت سمیت متعلقہ پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کا استقبال کیا۔ڈولفن سکواڈ کے چاق و چوبند دستے نے ڈی آئی جی آپریشنز کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ساجد کیانی نے ڈولفن ہیڈ کورارٹرز کے احاطہ میں ایروکیریا کا پودا لگایا۔ایس پی راشد ہدایت نے ڈی آئی آپریشنز کو ڈولفن اورپولیس ریسپانس یونٹ کی استعداد کار بارے بریفنگ دی۔ ساجد کیانی نے ڈولفن و پی آر یو کے زیر استعمال پیشہ وارانہ گیجٹس کے حوالہ سے آگاہی حاصل کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ کے افسران و جوان اپنی بہترین پرفارمنس سے عوام کی توقعات پر پورا اتریں اورضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔ ڈولفن سکواڈ فرسٹ ریسپانڈرز فورس ہے،رسپانس ٹائم مزید بہتر ہونے سے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کیا جا ئے۔ساجد کیانی نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کے تدارک کے لیے ڈولفن سکواڈ کا اہم ترین کردار ہے۔ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو ٹیموں کی موثر پٹرولنگ سے وارداتوں میں مزید کمی لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے ایس پی ڈولفن سکواڈ کو ہدایت کی کہ فورس کی استعداد کار اور لوگوں سے رویہ مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ڈی آ ئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہوائی فائرنگ جیسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں۔ ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ڈی ایس پیز ڈولفن سکواڈ کا چیکنگ،ویجیلنس اور انسپکشن میکانزم بہتر بنائیں، موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں۔ڈویژنل ڈی ایس پیز ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیموں کی فیلڈ میں باقاعدگی سے آن جاب بریفنگ کریں۔ تمام افسران و جوان خوش اخلاقی اور مثبت رویے سے شہریوں کے دل جیتنے کی کوشش کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز دورہ کے موقع پر وزیٹنگ بک میں اپنے تاثرات تحریر کیئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.