ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا شہر کو امن کاگہوارہ بنانے کا عزم

0
32

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مزید بہتر اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹس کی طرف سے کئے جانے والے گشت کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ عدالتوں سے ضمانتوں پر رہائی پانے والے ڈکیت گینگز اور انکے کارندوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔لاہور شہر کو امن کاگہوارہ بنانے میں شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے کہا کہ دوران ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی جیسی وارداتوں میں ملوث 89گینگزکے203 ملزمان گرفتار کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے01کروڑ04لاکھ روپے سے زائدمالیت مال مسروقہ برآمد کر کے ورثا کے حوالے کیا گیا۔صدر ڈویژن پولیس نے41، سٹی 50، ماڈل ٹاؤن43،اقبال ٹاؤن26، کینٹ 33 جبکہ سول لائنز ڈویژن پولیس نے10 گینگز گرفتار کئے۔ساجد کیانی نے کہا کہ دورانِ تفتیش ملزمان سے مزید120 مقدمات ٹریس ہوئے۔گرفتار مجرمان میں سے200 سے زائد مجرمان سنگین جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی پائے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کریں اور ان علاقوں میں پٹرولنگ موثر بنائی جائے۔شہریوں کو ان کے اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Leave a reply