ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

0
46
6 سیٹیں جیت کر آپ کو اسلام آباد پر یلغار کا لائسنس نہیں مل جاتا،مریم اورنگزیب

ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عہدے کا چارج لے لیا

وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر آمد پر سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلی ٰافسران نے وزیر اطلاعات و نشریات کا پرتپاک خیرمقدم کیا انہیں وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ،مریم اورنگزیب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ہائوسز، تنظیموں اور صحافتی برادری کی بہبود کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور حکومت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینے کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات کا کردار اہمیت کا حامل ہے،ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے پی ٹی وی اور اے پی پی سمیت وزارت کے تمام اہم اداروں پر اس وقت ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال میں عوام کو درست معلومات کی فراہمی کیلئے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،وزارت اطلاعات کے عوام کو مستند معلومات اور خبروں کی فراہمی میں اہم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وزارت اطلاعات کے تمام ادارے عوامی مفاد کے پیش نظر اپنے پیشہ وارانہ امور کو بہتر انداز میں انجام دیں گے۔ وزارت اطلاعات اور میڈیا اداروں کے درمیان روابط کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی پی ٹی وی اور ایم ڈی اے پی پی سمیت وزارت کے دیگر اعلی ٰ افسران بھی موجود تھے

بعد ازاں مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس عہدے کے ساتھ کافی بھاری ذمہ داری بھی ملتی ہے، پارٹی نے مجھے بہت اہم ذمہ داری سونپی ہے، سابقہ دور حکومت میں میڈیا ورکرز کے ساتھ جو کچھ ہوا سب نے دیکھا،تمام صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتی ہوں،آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد کی گئی، صحافیوں کو اغوا کیا گیا اور گولیاں ماری گئیں،کئی صحافیوں کے تو پروگرام بھی بند کرا دیئے گئے،پی ایم ڈی آر اے کا کالا قانون لانے کی کوشش کی جا رہی تھی پی ایم ڈی آر اے کو ختم کیا جا رہا ہے،ایسا کوئی کالا قانون نہیں لایا جائے گا آزادی اظہار رائے پر کسی بھی طرح کی پابندی عائد نہیں کی جائیگی،سابقہ حکومت نے پیکا ایکٹ 2016 میں بھی ترمیم لانے کی کوشش کی،پیکا ایکٹ 2016 پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نظرثانی کرینگے، دیکھیں گے کس طرح پیکا کا ناجائز استعمال کر کے اسے صحافیوں کیخلاف استعمال کیا گیا، سابقہ دور میں آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی ہوتی رہی

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالا گیا، ملک میں جاری یہ انتشار اب بند ہونا چاہیے، کسی بے گناہ کو جیل میں نہیں ڈالیں گے، ہم نے کوئی چوری نہیں چھپانی، قانون اپنا راستہ ضرور بنائے گا،جو غلط کام کا مرتکب پایا گیا اسے سزا ضرور ملے گی،ہم تنقید کو دل سے قبول کریں گے،بہتری اور رہنمائی کیلئے تنقید کریں،شہباز شریف کا فوکس صرف پاکستان کے عوام پر ہے شہباز شریف کہتے ہیں کام ، کام اور صرف کام،

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بوٹ ٹویٹس کی چھان بین جاری ہے،بوٹ ٹویٹس کے ٹوئٹر ہینڈلر بھی ہمارے پاس آ چکے ہیں،فوج اور عدالت کیخلاف منظم طریقے سے روبوٹ اکاؤنٹس کے ذریعے مہم چلائی جا رہی ہے،کسی صحافی کے گھر کا گھیراؤ ہوا تو اس کی حفاظت وزارت اطلاعات کریگی،اس حوالے سے سیکیورٹی اور پولیس کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جس کسی نے بھی صحافی کے گھر کا گھیراؤ کیا اور اسے سخت سزا دی جائیگی ،ہماری حکومت الزامات نہیں لگائے گی، جہاں جرم ہو گا قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،عوام دیکھ رہی ہے پنجاب میں آئینی عہدے کا کس طرح سیاسی استعمال کیا جا رہا ہے، صدر مملکت حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے تو مستعفی ہوجائیں، گورنر کو آئینی طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا، انہیں گھر چلے جانا چاہیے، عارف علوی بھول گئے ہیں کہ وہ صدر پی ٹی آئی نہیں صدر پاکستان ہیں،عارف علوی کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا احساس نہیں ہو رہا،

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کوئی چینل بند نہیں کیا جائے گا، سابقہ دور حکومت میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنایا گیا،ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو ختم کردیا ہے وزیراعظم شہبازشریف ایک دو روز میں قوم سے خطاب کرینگے، میڈیا حکومت کےاحتساب میں اہم کردارادا کرتاہے،

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

عمران خان کا دور اقتدار،دعوے کیا کئے؟ کام کیا کیا؟ کیا ہو گا خان کا بھی احتساب؟

عمران خان کا ٹویٹر سپیس پر عوام سے مخاطب ہونے کا فیصلہ

Leave a reply