مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: پنجاب کالج کے طلبہ کی رنگارنگ الوداعی تقریب

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) پنجاب کالج سٹی...

سکھر :ڈی آئی جی کی زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) ڈی آئی جی...

فلسطین میں نسل کشی ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے،روسی قونصل جنرل

کراچی میں روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف...

ڈاکو راج قائم،شہری لاکھوں روپیہ و قیمتی اشیاء سے محروم

قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی اور راہزنی...

مسلسل تباہی لیکن آخر کب تک..تجزیہ :شہزاد قریشی

عالمی افق میں بدلتی صورت حال کے پیش...

40 ڈگری درجہ حرارت میں دھند،مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی

تنبیہ کیے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی، این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری پر مریم نواز کا ردعمل
این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری پر مریم نواز کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی ضمنی الیکشن میں قبل از وقت فتح کا جشن منانے والی ن لیگ کو اچانک بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ بیشتر پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو برتری حاصل ہو جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔
ن لیگی رہنماوں کی جانب سے نتائج میں دھاندلی کیے جانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، جبکہ مریم نواز نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغامات میں سنگین نتائج کی تنبیہ دی ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی اور پھر رزلٹس کچھ دیر کے لئے رک جاتے ہیں اور پھر اچانک نتائج میں واضح فرق آ جاتا ہے۔
تنبیہ کئے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔ جس نے بھی یہ بھونڈی کوشش کی ہے اس کو شائد ڈسکہ کا انجام یاد نہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 50 فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں اب پیپلز پارٹی برتری حاصل کر چکی، جبکہ تحریک لبیک دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔