ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل کی صدر مملکت،وزیر آئی ٹی اور قریشی سے ملاقات

0
20

ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل کی صدر مملکت،وزیر آئی ٹی اور قریشی سے ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سےڈیجیٹل تعاون تنظیم کےوفدکی ملاقات ہوئی ہے ،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت کی مؤثر پالیسی کی وجہ سےپاکستانی آئی ٹی شعبے نےنمایاں کامیابیاں حاصل کیں خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سےکاروبار اورتجارتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتی ہیں، آئی ٹی گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ملک میں ورچوئل ایجوکیشن کو فروغ دے رہے ہیں نوجوانوں کوہنر مند بنانے کا پروگرام ڈیجی اسکلز اب تک 10 لاکھ نوجوانوں کی تربیت کر چکا ہے شہری اور دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنے کیلئے اقدامات لیے جارہے ہیں ،

ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل، دیمے ال یحییٰ (Deemah AlYahya)کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تناظر میں، ایک بانی رکن کے طور پر ڈی سی او کو ایک اہم پلیٹ فارم سمجھتا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب کی طرف سے تجویز کردہ، ڈی سی او کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ICT کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کے فروغ کا متمنی ہے، ہم DCO کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ سائنس ، صحت، تعلیمی، تجارتی، سماجی زرعی، سرمایہ کاری اور سیکورٹی کے شعبوں میں عالمی ڈیجیٹل ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے یہ ایک قابل عمل پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے پاکستان ڈیجیٹل معیشت، تجارت اور ڈیجیٹل صنعتوں کی جامع تبدیلی اور ترقی کے لئے DCO کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے باصلاحیت اور تربیت یافتہ انسانی وسائل کے پیش نظر، ڈی سی او کی رکنیت ہمارے ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ پاکستان ایک بین الاقوامی تنظیم کے طور پر، ڈی سی او کی بڑھتی ہوئی ساکھ کو سراہتا ہے اور اس میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کرنے والے نئے رکن ممالک کے داخلے کی حمایت کرتے ہیں،

قبل ازیں وفاقی وزیر امین الحق سےعالمی ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے وفد کی ملاقات ہوئی ،چار رکنی وفد کی سربراہی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل دیمہ الیحییٰ نے کی ڈیجیٹل تعاون تنظیم7بانی ممالک پاکستان، سعودی عرب، بحرین، عمان، کویت، نائجیریا اور عمان پرمشتمل ہے، وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کےتحت پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مثالی کام ہورہے ہیں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی عمل سےتنظیم کے دیگر ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں،آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں اربوں روپے مالیت کے درجنوں منصوبے زیر تکمیل ہیں،

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

قریشی سے آسٹریلوی ہم منصب کا رابطہ

Leave a reply