ڈی آئی خان :ریسکیو1122 ڈیزاسٹرمینجمنٹ اینڈ فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی اور بچاؤ ،ایک روزہ ٹریننگ
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمد نواز مغل)ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اینڈ فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی اور بچائو کے متعلق ٹریننگ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو1122ڈیرہ کی ٹریننگ وننگ ٹیم کی جانب سے مفتی محمود پبلک سکول اینڈ کالج کے طلباء و طالبات کیلئے ایک روزہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ، فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی، نمٹنے اور بچائو کے طریقے سکھائے گئے۔ٹریننگ کے دوران طلباء کو حادثات سے بچا ئواور نمٹنے کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں جس میں تمام طلبا ئو طالبات کو، آگ بجھانے، آگ کی اقسام، زلزلے کے دوران خود کو محفوظ کرنا اور دہشت گردی کے پیش ذاتی حفاظتی تدابیریں اور بچا ئوکی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر ادارے کے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل(ر)محمد مشتاق خٹک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ اویس بابر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی مفید تربیتی نشستوں کو منعقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیااور بہترین ٹریننگ کے اختتام پر ریسکیو ٹیم کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔