ڈی آئی خان میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب خاندانوں کی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

0
34

:ڈی آئی خان میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب خاندانوں کی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

باغی ٹی وی :ڈی آئی خان میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ اور حکومتی امداد نہ ملنے پر غریب خاندانوں کی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں کوٹلی امام کے سامنے شدید احتجاج کیا ان کا کہنا ہے کہ حکومت انتظامیہ اور پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی ریلیف اور پیکج راشن امداد نہیں ملی۔گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران ہماری مدد کریں..
ادھر ڈیرہ اسمعیل خان گومل میڈیکل کالج اور درازندہ تحصیل میں قائم قرنطینہ سنٹر سے 130 زائرین کو اپنے گھروں کو روانہ ھو گئے.زائرین کو پاک فوج اور پولیس کی سیکورٹی میں گھروں تک پھنچانے پنجایا.
اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیر شمریز ،کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈیرہ کیپٹن (ر)حافظ واحد محمود کا شیعہ کیمونٹی نے اظھار تشکرکیا ہے .

واضح رہے کہ پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 928 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کے11مریض جاں بحق،6صحت یاب ہو چکے ہیں

لاہور میں 5مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد لاہور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 204 ہوگئی،ڈی جی خان 213، لاہور 204 اور رائیونڈ میں 142 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، ملتان اور گجرات91،91،راولپنڈی 53اورجہلم میں 28 افراد ،گوجرانوالہ ،منڈی بہاوَالدین 14 ،14 اورننکانہ صاحب میں 13مریض،سرگودھا10،فیصل آباد9،وہاڑی 8اورحافظ آباد5میں افراد ،بہاولنگر،رحیم یارخان اور میانوالی میں کورونا کے3،3مریض ،لودھراں،ملتان،نارووال میں کورونا وائرس کے 2، 2 کیسز،خوشاب،قصور،بہاولپور اور لیہ میں کورونا وائرس کا ایک ،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے

Leave a reply