دل چاہتا تو انڈیا ،بنگلہ دیش کو سیٹیں دے دیتے کیونکہ ہماری عدلیہ آزاد ہے،عظمیٰ بخاری

لاڈلے کی محبت ہر چیز پر غالب، وہ شخص ریلیف نہ بھی مانگے پھر بھی اس کو دیا جاتا ہے،عظمیٰ بخاری
azma bokhari

پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل آئین ہار گیا اور بیگمات جیت گئیں ، کل تو کمال ہوگیا، پیار محبت کی اخیر ہوگئی، ایسی محبت تو سوہنی ماہیوال کی بھی نہیں تھی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں کسی کو لامحدوداختیارات حاصل نہیں ہیں ہرادارے کی اپنی ڈومین ہےتاریخ ہے جب جب اسطرح کےفیصلےآئےہیں پاکستان کی تباہی ہوئی ہے ججز فیصلوں کے بعد اس ملک کو منجدھار میں چھوڑ کرچلےجاتے ہیں اس ملک کی کشتی ہچکولے کھاتی رہتی ہے،
کل مجھے بڑا کلیئرلی لگا کہ آئین ہار گیا، وہ وقت یاد ہے فیملز نے لابیز میں بیٹھ کر پانامہ کا کیس سنا بھی تھا اور تالیاں بھی بجائی تھیں،یہ انکی مہربانی ہوئی کہ سنی اتحاد کی بجائے تحریک انصاف کو سیٹیں دے دیں، انکا دل چاہتا تو کسی ہمسایہ ملک کو دے دیتے، بنگلہ دیش ،انڈیا کو دے دیتے،ہماری آزاد عدلیہ ہے، انکے فیصلے ماننے پڑتے ہیں،

اس طرح کے فیصلے جب بھی آئے پاکستان میں تباہی ہوئی،عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن میں جو غلطیاں کیں وہ وکیلوں کو درست کرنی چاہیے تھیں، عدالت نے درست کردیں، تحریک انصاف نے نشستیں مانگی ہی نہیں تھیں ان کو مفت میں دے دی گئیں، ایجنسیوں کی مداخلت ہو تو پھر پانامہ جیسا فیصلہ آتا ہے، نواز شریف کو خیالی تنخواہ پر نااہل کیا گیا، ہم نے اچھے بچوں کی طرح تمام فیصلوں کو تسلیم کرلیا، نظریہ ضرورت سے ہمیشہ قوموں کونقصان ہوتا ہے ،سوال یہ ہے ایک پارٹی کے لیے اتنا پیار کیوں ہے، لاڈلے کی محبت ہر چیز پر غالب آجاتی ہے، وہ شخص ریلیف نہ بھی مانگے پھر بھی اس کو دیا جاتا ہے،کسی متاثرہ فریق کو نہیں سنا گیا، جو کیس میں فریق نہیں تھا اس کو ریلیف دیا گیا، لوگ کہہ رہے ہیں کہ ری ایکشنری فیصلہ تھا، کل پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچایا گیا جو انہوں نے مانگا نہیں وہ ان کو دے دیا گیا،کل سپر نظریہ ضرورت متعارف کرایا گیا، لاڈلے کی محبت میں پاکستان کو نقصان پہنچایا جاتا ہے،کسی کی ڈومین میں نہ گھس سکتے ہیں نہ اجازت ہے، بااختیار عدلیہ پاکستان کے ساتھ اور کیا کرنا چاہتی ہے، اس طرح کے فیصلے جب بھی آئے پاکستان میں تباہی ہوئی،بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ہو، یا پانامہ کا وہ دیکھ لیں، عدلیہ اور ڈاکٹر کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی یہ کسی کی زندگی تباہ کر سکتے یا بنا سکتے،پانامہ کے فیصلے سے پاکستان آج تک مستحکم نہیں ہو سکا، لاڈلے کی محبت ہر چیز پر غالب آ جاتی ہے.

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے کل ایک ٹوئٹ کی جس میں ایک ایکٹر عدالت سے باہر آتے ہوئے ناچ رہا ہے شہباز گل نے اس پر لکھا کہ اطہر من اللہ سپریم کورٹ سے باہر آتے ہوئے اب اس کا میں کیا مطلب لوں ،اسکا مطلب شہباز گل ہی سمجھائے گا،

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Comments are closed.