میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

ملزمہ آمنہ عروج کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
amna arooj

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس پر سماعت ہوئی

عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ، ملزمہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ مکمل پر عدالت میں پیش کیا گیا ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ سے موبائل برآمد ہو گیا ہے ملزمہ سے مغوی سے بھیجی رقم برآمد کرنا ہے،ملزمہ آمنہ عروج کا مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی

عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج سے استفسار کیا کہ کیا چھینی گئی رقم آپ کے پاس ہے ،آمنہ عروج نے کہا کہ رقم حسن شاہ اور زیشان کے پاس ہو سکتی ہے ،وکیل خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ملزم آمنہ عروج کا دیگر ملزمان سے قریبی تعلق ہے ملزمہ سب ملزمان کو جانتی ہے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،

حسن شاہ میرا منہ بولا بھائی بنا ہوا تھا اس کو علم تھا خلیل الرحمان مجھے بلیک میل کر رہا تھا ،آمنہ عروج
وکیل ملزمہ نے کہا کہ ملزمہ ہنی ٹریپ میں ملوث نہیں ہے،ہمارےخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے،ملزمہ کو بھی ہنی ٹریپ کیا گیا،ملزمہ آمنہ عروج نے عدالت میں رونا شروع کر دیا،آمنہ عروج نے کہا کہ میری تین بہنیں ہیں میں واحد کمانے والی ہوں میرے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے دل کرتا ہے میں مر جاؤں یا عدالت کے باہر خودکشی کر لوں حسن شاہ نے بھی بلیک میل کیا خلیل الرحمان نے بھی بلیک میل کی،ویڈیو وائرل ہو گی جس میں خلیل الرحمان مجھے تعلقات کیلئے اصرار پر رہا ہے،حسن شاہ میرا منہ بولا بھائی بنا ہوا تھا اس کو علم تھا خلیل الرحمان مجھے بلیک میل کر رہا تھا ،خلیل الرحمان اور حسن شاہ دونوں طاقت ور لوگ ہیں ان کے درمیان میں پھنس گئی ہوں حسن شاہ نے میری ویڈیو وائرل کر دی ہے جس میں خلیل الرحمان میری ساتھ تعلقات کیلئے اصرار کر رہا ہے

پولیس نے عدالت میں کہا کہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر نے خلیل الرحمان قمر کو تاوان کیلیے اغوا کیا،خلیل الرحمان قمر سے ملزمان نے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا،ملزمان نے مغوی کے بینک اکاؤنٹ سے دو لاکھ 78 ہزار نکالے،وکیل خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ جج صاحب میرا موکل درویش آدمی ہے،جس پر جج نے کہا کہ درویش آدمی تو صبح چار بجے تہجد پڑھ رہا ہوتا ہے یہ کیسا درویش آدمی ہے،

خلیل الرحمان لالچ بھی دیتے تھے کہ میرے ساتھ تعلقات قائم کرو آپ بہت ترقی کریں گی.آمنہ عروج
آمنہ عروج نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے خلیل الرحمان کو اپنے فلیٹ پر بلایا مگر اغوا نہیں کیا ،پراپرٹی ڈیلر حسن شاہ نے اغوا کا منصوبہ بنایا، خلیل الرحمان لالچ بھی دیتے تھے کہ میرے ساتھ تعلقات قائم کرو آپ بہت ترقی کریں گی آپ کو ماڈلنگ اور اداکارہ میں ترقی دلاؤں گا ،میں نے حسن شاہ کو اس بارے بتایا تو اس نے خلیل الرحمان کو اغوا کیا ،

خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

Comments are closed.