حلیم عادل شیخ کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو اسپتال لے جانے کی درخواست کی گئی تھی جس پر انہیں ایمبولینس میں قومی ادارہ برائے امراض قلب( این آئی سی وی ڈی) منتقل کردیا گیا۔درخواست میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے بلڈ پریشر اور انجائنا کے مریض ہیں اور این آئی سی وی ڈی میں ان کا علاج ہوتا رہا ہے، وہ سینے میں تکلیف محسوس کررہے ہیں۔انھوں نے جیل میں تشدد کا الزام عائدکرتے ہوئےکہا کہ جیل میں پیپلز پارٹی کے قید گینگ وار کے 50 سے زائد افراد نے ان پر تشدد کیا۔خیال رہےکہ حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا، ان پر کراچی میں ضمنی انتخابات والے روز پولنگ اسٹیشن پر اسلحے سمیت جانے اور ہوائی فائرنگ کے الزامات ہیں.