دلیپ کمار کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے بھارتی وزیراعظم
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبر پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ دلیپ کمار جی کو سینما کی علامات کے طور پر یاد کیا جائے گا۔
Dilip Kumar Ji will be remembered as a cinematic legend. He was blessed with unparalleled brilliance, due to which audiences across generations were enthralled. His passing away is a loss to our cultural world. Condolences to his family, friends and innumerable admirers. RIP.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 7, 2021
نریندر مودی نے کہا کہ دلیپ کمار کو اپنے کام اور صلاحیتوں کی وجہ سے ایک خاص مقام حاصل تھا اور اُنہوں نے اپنی منفرد اداکاری سے نسل در نسل سامعین کے دل جیتے۔
اُنہوں نے لکھا کہ دلیپ کمار کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
آخر میں نریندر مودی نے دلیپ کمار کے انتقال پر اُن کے اہلخانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔