دلیپ کمار کی رسم چہلم 26 اگست کو ادا کی جائے گی

0
50
دلیپ کمار کی رسم چہلم 26 اگست کو ادا کی جائے گی Baaghi

بالی ووڈکے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں 7 جولائی کو انتقال کر گئےتھے ان کی رسم چہلم کا اعلان کر دیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے’’شہنشاہ جذبات‘‘ کہلائے جانے والے اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ممبئی کے ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اسی اسپتال میں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس لی تھی

گزشتہ دو دنوں سے ان کی حالت میں بہتری آرہی تھی۔ دلیپ صاحب کے مینجر نے تمام لوگوں سے ان کی صحت یابی کی دعا کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔ تاہم دلیپ صاحب جانبر نہ ہوسکے اوربالی ووڈ کے ’’ٹریجڈی کنگ‘‘ دلیپ کمار نے 7 جولائی بروز بدھ کی صبح 7:30 بجے ممبئی کے کھار ہندوجا اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی تھی-

دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی تھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے افسوسناک پیغام میں بتایا گیا تھا کہ ’انتہائی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ، میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ ہمارے دلیپ کمار صاحب کچھ دیر قبل انتقال کرگئے ہیں۔

فیصل فاروقی نے مزید لکھا تھا کہ ’بے شک! ہمیں خُدا نے اس دُنیا میں بھیجا ہے اور ہمیں لوٹ کر اُسی کی طرف جانا ہے۔

تاہم اب اداکار کی رسم چہلم کا کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس کے مطابق یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے ایصال و ثواب کے لئے مجلس چہلم 26 اگست بروز جمعرات کو بھارتی تائم کے مطابق 7:30 بجے پاکستانی ٹائم کے مطابق 7:00 بجے اور یو اے ای ٹائم کے مطابق 6:30 بجے انڈیا گیٹ تاج ہوٹل ممبئی میں کی جائے گی –

رسم چہلم آن لائن بھی ہو گی جہاں مرحوم دلیپ کمار کے مداح بھی قرآن خوانی اور دعا مین شامل ہو سکیں گے چہلم کی دعا مولانا منظر علی عارفی کرائیں گے-

رسم چہلم میں دلیپ کمار کے سوگواران میں اداکار کی اہلیہ سائرہ بانو، شاہ رخ خان اور ریاض حسن شامل ہیں-

Leave a reply