ڈرامہ سیریل دلرُبا قسط نمبر 18 پر ایک نظر

0
314

ہم ٹی وی پر نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل دلربا ایک جرات مندانہ کہانی ہے یہ ایک خاتون کے نقطہ نظرسے پیش کی گئی چھیڑ چھاڑ پر مبنی کہانی ہے۔ صنم کا پُرانا فلرٹی انداز واپس آگیا ہے اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ زندگی سے لطف اندوز ہونے میں مصروف ہے ، اور اپنے ہی بچے سے مجرمانہ غفلت برتی ہے۔ یہاں اس قسط میں ، ہم ہانیہ عامر کے مختلف تاثرات دیکھ سکتے ہیں ، ان کی کارکردگی ناقابل یقین ہے۔

باغی ٹی وی : اس قسط میں یہ دکھایا گیا ہے صنم اپنے پرانے فلرٹی انداز کے ساتھ واپس آگئی ہےاور وہ اپنی جگہ کو بالکل ہی بھول چکی ہے اور وہ اپنی زندگی میں مصروف ہے ، اس کے علاوہ ، اس نے کسی نامعلوم لڑکے کے ساتھ دوستی شروع کر لی ہے اور وہ اس سے پھول اور تحفے وصول کررہی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ جیسے صنم نے اپنے گذشتہ تجربات سے کچھ نہیں سیکھا۔ وہ پہلے جیسی ہے اس حقیقت کو نظرانداز کئے کہ اب وہ شادی شدہ عورت ہے۔

اپنے پُرنے فلرٹی انداز کے علاوہ ، صنم اپنے ہی بچے کو بری طرح نظرانداز کررہی ہے۔ وہ اس حقیقت کا ادراک نہیں کررہی ہے کہ اس کے بیچارے چھوٹے بیٹے کو ماں کی ضرورت ہے۔ اپنے بچے کو قطرے پلانے کے لئے، وہ اسے نینی اور ڈرائیور کے ساتھ بھیجتی ہے اور خود شاپنگ کے لئے چلی جاتی ہے! وہ یقینی طور پر اس بچے کو رکھنے کی اہل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ، صنم ​​کا گھر کے نگران ملازم کے ساتھ لہجہ بھی بدل گیا ہے ، اس نے یہ احساس نہ کرتے ہوئے اسےبھی نظرانداز کرنا شروع کردیا ہے کہ اس نے اس کی بہت مدد کی ہے۔

ارسلان کی منگنی سحرش کے ساتھ طے پاتی ہے۔ منگنی کی تقریب میں کچھ خواتین ارسلان کی والدہ کو بتاتی ہیں کہ سحرش کی پہلے بھی منگنی ہوئی تھی اور اس کی منگنی ٹوٹ گئی ہے۔ صنم کی والدہ یہ سن کر ہنگامہ کرتی ہے دوسری جانب صنم کے والد نے اپنی بیوی کو غیر ضروری ہنگامہ کھڑا کرنے پر سنائیں۔ صنم کے والد صنم کے گھر جاتے ہیں تاکہ اسے اس کے بھائی کی شادی میں مدعو کریں لیکن وہاں صنم اپنے والد سے سرد مہری سے ملتی ہے اور اس کا رویہ بالکل بھی خوش اخلاقی اور پیار والا نہیں ہوتا۔

اب اگلی قسط نمبر 19 کے پرومو میں صنم اپنے نئے دوست کے ساتھ ملاقات کرتی ہیں جو صنم کی خوبصورتی کی تعریف کرنے کے ساتھ اسے پھول گفٹ کرتا ہے جسے صنم قبول کر لیتی ہے-

دلربا پرومو قسط نمبر 19

ڈرامے کی کاسٹ میں ہانیہ عامر ، محب مرزا، شہروز سبز واری، سید جبران،مرینہ خان،غناطاہر نبیل اعجاز زبیری،سعد اظہر،سائرہ واسطی،سجیرالدین، زین افضل،دُرفشاں سلیم، عنبر خان، ہما نواب ،خالد انعام، شہریارزیدی،جاوید اقبال ،ریحانہ اختر، مرزا رضوان نبی،اسد صدیقی و دیگر شامل ہیں –

ڈرامہ قیصر حیات نے تحریر کیا ہے اس کے ڈائریکٹر علی حسن جبکہ مومنہ دُرید پروڈکشن نے ہدایات دی ہیں –

Leave a reply