عزیربلوچ کیس کے اہم گواہ کا دن دہاڑے قتل

0
40

عزیربلوچ کیس کے اہم گواہ کا دن دہاڑے قتل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عزیربلوچ کیس کے اہم گواہ سابق ایس ایچ او جاوید بلوچ کراچی میں قتل کر دیئے گئے

علی زیدی کا کہنا تھا کہ جاوید بلوچ کو عدالت میں گواہی دینے کے بعد واپس جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، عزیر بلوچ جے آئی ٹی میں جاوید بلوچ کا بھی ذکر ہے یہی وجہ ہے کہ ان خطرناک مقدمات میں کوئی بھی گواہ بن کر گواہی دینے کیلئے آگے نہیں آتا سندھ میں 14 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، بلاول بتائیں صوبے میں کیا ہو رہا ہے؟

شہر قائد کراچی سولجر بازار میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سابق پولیس انسپکٹر سمیت دو افراد کو ہلاک کردیا ،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سابق ایس ایچ او چاکیواڑا پولیس انسپیکٹر جاوید بلوچ اور سندھ سیکٹیریٹ کا ریٹائرڈ ملازم مصدق شامل ہیں جاوید بلوچ ماضی میں ایس ایچ او کلاکوٹ بھی رہ چکا تھا جسے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہنے اور جرائم پیشہ افراد کے لئے کام کرنے کے الزامات پر گرفتار بھی کیا گیا تھا مقتول برطرف انسپکٹر کئی مرتبہ معطل اور نوکری سے برطرف بھی کیا جا چکا تھا جبکہ ارشد پپو کو گرفتارکرنے والی ٹیم کی سربراہی بھی جاوید بلوچ کررہا تھا

واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی اور ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ الطاف حسین جائے وقوعہ پر پہنچ گئےتھے، واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کا کہنا تھا کہ واقعہ 10 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا ہے، مرنے والے دونوں افراد پیشی سے واپس آرہے تھے

ایس ایس پی قمر رضا نے بتایا کہ جاوید بلوچ پولیس کا برطرف انسپکٹر تھا، جاوید بلوچ کا ذکر لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں بھی تھا، جبکہ مصدق سندھ سیکریٹریٹ کا ریٹائرڈ ملازم ہے، جائے وقوعہ سے 18 خول اور3 گولیاں بھی ملی ہیں، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور واقعے کے حوالے سے قریب لگے سی سی ٹی فوٹیجز سے بھی مدد لی جائے گی۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

Leave a reply