امریکانےاپنے سفارت کاروں کوفوجی دستوں کےانخلا شروع ہوتے ہی کابل چھوڑنے کا حکم دے دیا

0
27

واشنگٹن:امریکانےاپنے سفارت کاروں کوفوجی دستوں کےانخلا شروع ہوتے ہی کابل چھوڑنے کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق امریکا نے اپنے سفارت خانے کے عملے کو افغانستان سے فوجی دستوں کا انخلاء شروع ہوتے ہی کابل چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 ہزار 500 امریکی فوجی اہلکار 20 سال بعد 11 ستمبر تک افغانستان سے واپس اپنے ملک چلے جائیں گے تاہم اس سے قبل ہی سفارت خانے کے عملے کو فوجی دستوں کا انخلا شروع ہوتے ہی کابل چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک ٹریول ایڈوائزری میں کابل میں بڑھتے ہوئے تشدد اور دھمکیوں کی اطلاعات کی روشنی میں کہا گیا ہے کہ امریکی سرکاری ملازمین کابل سے آبائی علاقوں کی جانب رخت سفر باندھ لیں۔

Leave a reply