ڈائریکٹرجنرل فیصل آباد نےسرکاری پلاٹ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کوناکام بنا دیا

فیصل آباد ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کوناکام بنا دیا اورملزمان کے خلاف تھانہ جھنگ بازارمیں مقدمہ درج کرادیا گیا۔ملزمان نے عید الفطر کی چھٹیوں سے ناجائز فائدہ اٹھا کر کچی آبادی کوثر آباد میں 18مرلہ کے سرکاری پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات شروع کرکے ناجائز قبضہ کی کوشش کی تھی لیکن بروقت اطلاعات پر قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرکے قیمتی سرکاری زمین کوواگزار کروالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرانی بکر منڈی کے قریب کچی آبادی کوثر آباد میں قیتمی سرکاری پلاٹ پر ناجائز قبضہ سے متعلق بعض خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کو فوری متحرک کیا اور ناجائزقبضہ کے خلاف کارروائی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی معاونت حاصل کی گئی۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج،اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ اورایف ڈی اے کے دیگر سٹاف نے موقع پر جا کر صورت حال کاجائزہ لیا۔

تو ملزمان محمد اسماعیل سکنہ چک نمبر220کوثر آباد ودیگر نے 18مرلہ کے قیمتی سرکاری پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرنے کے لئے اینیٹیں،سیمنٹ،ریت ودیگر تعمیراتی میٹریل جمع کرکے دیوار تعمیر کروانا شروع کررکھی تھی جسے فوری طور پر مسمار کردیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کے خلاف تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔

Comments are closed.