کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے فنڈز میں مالی بدعنوانیوں کا انکشاف

0
38

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جاری کیئے جانے والے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے فنڈز سے ہونے والے ترقیاتی کاموں میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور مالی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے جس سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ کروڑوں روپے میں لگایا گیا ہے جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے بعض افسر اور ان کے منظور نظر ٹھیکیدار بتائے گئے ہیں اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے ایک تحریری شکایت پر تحقیقات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں فنی افسران بھی شامل ہیں

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس درخواست میں کہا گیا تھا کہ قصبات ننگل ساہداں لبانہ روڈ غازی مینارہ رنیکے کھٹیالہ ورکاں سکیم نمبر 4 میں منظور شدہ تخمینہ جات کے مطابق کام نہیں ہوئے ان علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں میں سب بیس6 انچ تھی مگر سب بیس ملی بھگت سے 4 انچ ڈالی گئی ہے ایک منصوبہ میں مٹی نہ ڈالنے کے باؤجود 21 لاکھ روپے کا مٹی کا بل بنا دیا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہاں تعینات کئی افسر سابقہ دور حکومت میں بھی کئی کئی برس کام کرتے رہے ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو کامیاب نہیں ہونے دے رہے اس بارے میں سٹیزن پورٹل کو بھی کئی شکایات بھیجی ہیں دریں اثناء محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے

Leave a reply