ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم

0
77

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے بجھوائی گئی ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم کردی گئیں۔ بدھ کے روز گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہاکی سٹیڈیم جوٹیال گلگت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی تھے جبکہ ڈائریکٹر گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ حسین علی میر محفل بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے پی۔ایچ۔ایف کی طرف بجھوائی گئیں ہاکیاں پبلک سکول اینڈ کالجز,ڈگری کالج گلگت اور دنیور ڈگری کالج کے طالبات میں تقسیم کیں۔

    

اس موقع چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں ہاکی کھیل کو فروغ دینے کیلئےاقدامات اٹھارہے ہیں,ہاکی کھیل کی ترقی کیلئے گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے ہیں,گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل فراہم کرینگے,سپورٹس گالا کے انعقاد سے گلگت بلتستان میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا,سپورٹس گالا ایونٹ صرف خواتین کیلئے منعقد کیا جارہا ھے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ گلگت میں جدید طرز کے ہاکی سٹیدیم کی تعمیر خوش آئند اقدام ھے,سٹیڈیم کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے کھلاڑی بین الاقوامی اور نیشنل سطح پر ملک و گلگت بلتستان کا نام روشن کرینگے,گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی ہر سطح پر معاونت کرینگے۔تقریب کے آخر میں گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کمال حسین نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی اور ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان حسین علی کی شرکت تقریب میں شرکت اور پی۔ایچ۔ایف کے صدر بریگیڈیئر خدلد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل سید حیدر حسین کے تعاون اور علاقے میں ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

 

Leave a reply