ڈی آئی خان : مہنگائی کاجن بے قابو،مصنوعی مہنگائی کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ یا آڑھتی؟ عوام پریشان

باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان (انوسٹی گیشن رپورٹ)ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی کاجن بوتل سے آزاد،مصنوعی مہنگائی کا ذمہ دارڈپٹی کمشنر یاپھر آڑھتی؟ رتہ کلاچی سبزی وفروٹ منڈی میں آڑھتیوں کی من مانیاں ڈپٹی کمشنراور اسسٹنٹ کمشنر کیلئے کھلاچیلنج،یومیہ لاکھوں روپے کمانے والے آڑھتی بے لگام ہوکراپنے من مانے نرخوں فروٹ وسبزی فروخت کررہے ہیں جن کے خلاف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کویہ گوارہ ہی نہیں ہے کہ اس مافیا کے خلاف کوئی کاروائی کرے یاپھران پرہاتھ ڈال سکے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان رتہ کلاچی سبزی وفروٹ منڈی میں 78لائسنس دار آڑھتیوں کے علاوہ بلالائسنس دار آڑھتیوں کی بھرمار،آڑھتیوں نے لوٹ مار کابازارگرم کردیاہے۔آڑھتی کسانوں سے فی سبزی وفروٹ کانگ تقریباً دوسوروپے کم خرید کرکے دکانداروں کو مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں اورآڑھتی غریب دکاندارو ں سے بھی کمیشن کے نام پر لوٹ مارکابازارگرم کررکھاہے جوکہ مہنگائی میں اضافہ کاموجب ہے۔آڑھتیوں نے سبزی وفروٹ منڈی میں اپنی من مانیاں شروع کررکھی ہیں اورڈپٹی کمشنرڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے آڑھتیوں پرچیک اینڈبیلنس اورکاروائی نہ کرنے کی وجہ سے مہنگے داموں سبزی وفروٹ کی فروخت کاسلسلہ جاری ہے۔فی آڑھتی کسان سے دوسوروپے کم نگ خرید کراوسطاًتین لاکھ روپے یومیہ ناجائز طریقے سے کمارہاہے جبکہ یہی آڑھتی کمیشن کے نام پر بھی منافع کمارہاہے۔اگر78آڑھتیوں کی یومیہ کرپشن کاحساب لگایاجائے تویومیہ تقریباًتین لاکھ روپے کمارہے ہیں اور78آڑھتیوں کایومیہ حساب لگایاجائے تو 2کروڑ46ہزار روپے کی رقم ناجائز طریقے سے کمارہے ہیں اوران کے خلاف کوئی ایکشن لینے والانہیں ہے اس کے علاوہ رتہ کلاچی سبزی وفروٹ منڈی میں بلالائسنس دار آڑھتیوں کی فوج ظفرموج مزے کررہی ہے اورغیرقانونی طورپررجسٹرڈآڑھتیوں کی ملی بھگت اورپشت پناہی سے غیرقانونی کاوبار کررہے ہیں جس کااگرحساب لگایاجائے تو ایک سو سے زائد غیرقانونی بلالائسنس دار آڑھت کاکاروبار کرنے والے یومیہ چھ لاکھ روپے کمارہے ہیں اوراگران سوسے زائد غیرقانونی بلالائسنس دار آڑھت کاکاروبار کرنے والوں کو چھ لاکھ روپے سے ضرب دی جائے تو یومیہ چھ کروڑروپے غیرقانونی طریقے سے کمارہے ہیں۔ اس کاسب سے بڑانقصان محکمہ زراعت (توسیع)اورصوبائی حکومت کوہے کہ غیرقانونی طریقے سے آڑھت کاکاروبار کرنے والوں نے حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کرکے کروڑوں روپے ٹیکسوں سے خود مستثنیٰ کیاہواہے جبکہ سبزی وفروٹ منڈی میں آڑھتیوں کی جانب سے غیرقانونی طورپر تھڑے لگاکر 20000ہزارروپے ماہانہ کرایہ کے نام پربھتہ وصولی بھی کی جارہی ہے اور ماہانہ بیس لاکھ روپے ماہانہ آڑھتی کرایوں کی مدمیں کمارہے ہیں جبکہ سبزی وفروٹ منڈی کے انٹری گیٹ کاٹھیکہ تقریباًایک کروڑچھ لاکھ روپے پردیاگیاہے اوراس کے ساتھ تقریباًسائیکل سٹینڈپارکنگ کاٹھیکہ آٹھ لاکھ روپے پر ٹھیکیدارکودیاگیاہے اسی کے ساتھ ساتھ نرخنامے کاٹھیکہ بھی تقریباًچھ لاکھ روپے پردیاگیاہے اورمنڈی میں صفائی، پانی، نکاسی،بجلی ودیگرسہولیات کافقدان ہے اور صورتحال انتہائی خراب ہے۔اس حوالے سے ٹیکس وصول کرنے والے اداروں کیلئے بھی کھلاچیلنج ہے کہ وہ اس مافیا کے خلاف کس طرح سے کاروائی کرتے ہیں جن میں محکمہ FBR،ایکسائز اینڈٹیکسیشن،ٹی ایم اے کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ، سیکرٹری زراعت اسرارخان اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے رتہ کلاچی سبزی وفروٹ منڈی میں لائسنس داراوربلالائسنس دارآڑھتیوں کی کرپشن پر نوٹس لینے اورملوث آڑھتیوں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

Leave a reply