ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹرز کابلڈر مافیا سے لاکھوں روپے ہفتہ رشوت وصول کرنے کا انکشاف

0
42

کرپٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد رقیب کو پیسے کمانے کا جنون چڑھ گیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں واقع نارتھ ناظم آباد ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن میں کرپٹ ڈائریکٹر محمد رقیب کے زیر سایہ 450 کے قریب غیر قانونی تعمیرات جاری ھیں۔پیسوں کی حوس میں اندھا محمد رقیب پٹہ سسٹم کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ بلڈر مافیا سے لاکھوں روپے ہفتہ رشوت وصول کر رہا ھے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹر محمد رقیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر جمیلہ جبیں کی سرپرستی میں درجنوں رہائشی پلاٹ پر کمرشل فلیٹ ٹائپ اور پرانے اسٹریکچر پر اضافی چھتوں کی بھر مار علاقہ مکین ذہنی اذیت میں مبتلا جبکہ قومی خزانہ لاکھوں روپوں کی آمدنی سے محروم،
متذکرہ بالا کرپٹ آفیسرز نے بلڈر مافیا سے لاکھوں روپے رشوت لے کر پلاٹ نمبر 15/6 بلاک نمبر 5-D پر 2 منزلہ پرانی عمارت پر تیسری اور چوتھی منزل کی غیر قانونی تعمیرات شروع کروا رکھی ھے جبکہ رہائشی پلاٹ نمبر 10/11 بلاک نمبر 5-D پر کمرشل فلیٹ ٹائپ 3 منزلہ غیر قانونی تعمیرات زیر تعمیر ہیں، بلاک نمبر 5-E کے پلاٹ نمبر 14/3 پر چوتھا غیر قانونی فلور ڈالا جا رہا ھے جبکہ بلاک نمبر 5-A کے پلاٹ نمبر 7/4 پر تین منزلہ پلس پینٹ ہاؤس کی خطرناک غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

Leave a reply