خوشاب محرم الحرام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے پلان ترتیب دے دیا گیا

0
23

خوشاب،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے ڈی پی او رانا شعیب محمود کی زیر قیادت خوشاب پولیس نے سیکورٹی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ضلع بھرمیں کل 203 جلوس برآمد ہوں گے، جن میں کیٹیگری A کے 06 کیٹیگری B کے 09اورکیٹیگری C کے 188 جلوس شامل ہیں۔اسی طرح ضلع بھر میں 882 مجالس منعقد ہوں گی،جن میں سے کیٹیگری A کی 03 کیٹیگری B کی 02 اور کیٹیگری C کی 877 مجالس شامل ہیں۔اس کے علاوہ 14 مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔جن کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
کم وبیش 1000 پولیس افسران و اہلکاران محرم الحرام کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جن میں ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ میٹل ڈیٹیکٹر، واک تھرو گیٹ اور سرچ سویپنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ 30 پولیس قومی رضاکار اور مجالس و جلوس ہائے کی انتظامیہ کے 800 مرد اور 200 خواتین والنٹیئرز جبکہ بطورایڈیشنل فورس دیگر محکمہ جات کے 300 اہلکار اور 170 لیڈی ہیلتھ وزیٹرز/ورکرزبھی پولیس افسران کے شانہ بشانہ سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

Leave a reply