مظفرگڑھ، ضلعی افسر کو اس کے آفس میں حملے اور سنگین دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

0
33

کریمنل ریکارڈ یافتہ درخواست باز کی باتوں میں آکر مقامی شاپنگ مال مالکان کی انکوائری سرکاری آفیسر کو مہنگی پڑگئی


دوران انکوائری ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ کا دفتر میدان جنگ بن گیا، ضلعی افسر پر حملے اور سنگین دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی۔مظفرگڑھ میں دوران انکوائری قانون کی دھجیاں بکھیر اڑاتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ کا دفتر میدان جنگ بن گیا اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ کو دفتر میں انکوائری کے دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔ جبکہ وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انکوائری کرنیوالے ضلعی آفیسر کو انکے دفتر میں ہراساں کیا جارہا ہے اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عارف ضیاء نے عادی درخواست باز مہراشفاق سیال جو کہ کریمنل ریکارڈ بھی رکھتا ہے کی درخواست پر مقامی شاپنگ مال کے مالکان سے زائد رقم چارج کرنے کی انکوائری کررہے تھے اس دوران درخواست باز اشفاق کے کارندے تمام معاملہ کی خفیہ کیمرے سے ویڈیو بھی بناتے رہے بعدازاں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا۔ ضلعی آفیسر کو سرکاری دفتر میں ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تاحال کوئی بھی کاروائی نہ کی گئی ہےنا ہی سرکاری افسر کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ کی خفیہ ویڈیو بنانا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے درخواستگزار کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ تاجران نے اپنے موقف میں کہا کہ ریکارڈ یافتہ اور درخواست باز شخص کی بلیک میل کرنے پر مبنی درخواست پر ناجائز تنگ کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے تاجران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور ضلعی انتظامیہ درخواست باز اور ریکارڈ یافتہ شخص سے تاجروں کو تحفظ فراہم کروائے۔

Leave a reply