ڈسٹرکٹ پبلک سکول نور پور تھل کا افتتاح 21 ستمبر کو کیا جائے گا

0
38

نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمدجعفر گجر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ ممبرقومی اسمبلی وچیرمین قائمہ کمیٹی براۓ امورخارجہ ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ اور ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں مورخہ 21 ستمبر کو صبح 9بجے ڈسٹرکٹ پبلک سکول نورپورتھل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے پر دوکروڑ روپے لاگت آۓ گی۔ یادرہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول نورپورتھل اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر نورپورتھل جیسے اہم ادارے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ نے اپنے ضلع ناظمی کے دور میں اہلیان تھل کے لیے خصوصی طورپر قائم کۓ تھے۔ عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں نے دوکروڑ روپے کی لاگت سے ڈی پی ایس نورپورتھل کی تعمیر کے لیے ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کے عملی اقدامات کوان کی علم دوستی کامظہر قرار دیا ہے۔ توقع ہے کہ مورخہ 21 ستمبر کو ڈی پی ایس نورپورتھل کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کے ارباب اختیار کے علاوہ مختلف سرکاری ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور نمائندہ سماجی وسیاسی اور تعلیمی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ دریں اثناء علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی ایس نورپورتھل کی فلاح وبہبود کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمدجعفر گجراور سابق اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمداحسان اللہ کی مخلصانہ کوششوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Leave a reply