ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقہ سے انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقہ سے انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت منشیات فروشی اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے ایس ایچ او پیرآباد نے خفیہ اطلاعات پر سیکٹر 4 میں کاروائی کی۔کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان بنام عدنان ولد فرمان اور عبداللہ ولد عمر گرفتار۔گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور چوری شدہ موٹرسائیکل نمبری KBT-1145 برآمد۔ملزمان سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ پاپوش نگر کے علاقہ سے سرقہ کی گئی تھی۔موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 27/2021 تھانہ پاپوش نگر میں درج ہے۔ملزمان کیخلاف ضابطہ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ملزمان کو مزید تفتیش کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ملزمان عادی مجرم ہے ملزم عدناد پہلے بھی سنگین نوعیت کے ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔مقدمہ الزام 150/2020 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ مومن آباد مقدمہ الزام نمبر 495/2020 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ سرجانی ملزم عبداللہ ولد عمر بھی تھانہ سائیٹ اے منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکاہے۔

Comments are closed.