ڈویژن بھر میں سہ ضلع بازی لیا گیا

0
32

خانیوال:خدمت آپکی دہلیز پر مہم پہلے ہفتہ کے دوران ڈیش بورڈ پر موصولہ شکایات کے ازالہ بارے خانیوال ڈویژن کے دیگر اضلاع سے بازی لے گیا پہلے ہفتے کے دوران ضلع خانیوال میں حل کی گئی شکایات پر 82 فیصد شکایت کنندگان نے اظہار اطیمنان کردیا- 61 فیصد شہریوں کے اعتماد کیساتھ ملتان دوسرے ,وہاڑی 55 اور لودھراں اضلاع 16 فیصد کیساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں-

ڈپٹی کمشنر نے پہلے مرحلہ میں بہترین کام پر عملہ کی کارکردگی کی تعریف کی ہے-انہوں نے بتایا ہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے دوسرے ہفتہ کا آغاز کل سوموار سے ہو گا-دوسرے ہفتے کے دوران سیوریج لائنز،ڈرینز،مین ہولز اور پبلک ٹائلٹس کی صفائی کی جائیگی- ڈپٹی کمشنر نے پہلے ہفتے کی کارکردگی جانچنے اور دوسرے ہفتے کی تیاریوں بارے کل جائزہ اجلاس بھی بلالیا ہے-انہوں نے کہا ہے کہ دوسرے ہفتے کے دوران تمام سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کرائی جائیگی-

انہوں نے سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران نکالے گئے ویسٹ کو مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگانے کا حکم دیا ہے اور دوسرے ہفتے بھی ڈیش بورڈ پر آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے -ان کا مزید کہنا ہے کہ دستیاب وسائل کے مطابق لوکل گورنمنٹس نے مہم کے پہلے ہفتے بہترین کام کیا
سیوریج لائنز اور مین ہولز کی صفائی کے لئے بھی اسی جذبہ سے کام کیا جائے- دریں اثناء ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پہلے ہفتے کے دوران 20 ہزار 803 صفائی سرگرمیاں سرانجام دیں ڈیش بورڈ پر موصل 1196 میں سے 1089 سے زائد شکایات حل کردی گئیں ڈیش بورڈ پر اتنی شکایات موصول ہونا کام پر اعتماد کا اظہار ہے-

Leave a reply