fbpx

دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

فلپائن ایئرلائنز نے امریکہ میں دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے درخواست دائر کی ہے

فلپائن ایئرلائن نے کہا کہ اس نے امریکہ میں دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے درخواست دائر کی ہے، کرونا بحران کے دوران بحران سے بچنے کے لئے ایسا قدم اٹھایا گیا ہے،قرض دہندگان ، اجارہ داروں ، سپلائرز اور اس کے اکثریتی حصص یافتگان کے ساتھ معاہدے کے بعد درخواست نیویارک کی ایک ضلعی عدالت میں دائر کی گئی ہے

فلپائن ایئرلائن کی تنظیم نو کا منصوبہ عدالت کی منظوری سے مشروط ہے ، فلپائن ایئرلائن کو ادائیگیوں میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ، کمپنی کے چیئرمین کے گروپ سے قرضوں کی مد میں 505 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سفری اور سیاحت کی صنعتوں میں کمی ہوئی، اس وجہ سے کمپنی گزشتہ سال کے آخر سے تنظیم نو کے لیے تیاری کر رہی تھی۔ کمپنی نے اپنی ایک تہائی ورک فورس کو ختم کر دیا ہے

کورونا وائرس کی عالمی صورتحال کی وجہ سے عالمی سفری بندشیں پورا سال ہی برقرار رہیں ایئرلائن اور اس سے جڑی ٹریول اینڈ ٹورزم انڈسٹری کو نقصان ہورہاہے اس سے قبل فلپائن ایئر لائن نے کرونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے کاروباری تنظیم نو کے منصوبے کے تحت زمینی و انتظامی عملے کے 300 اراکین کو ملازمت سے فارغ کر دیا تھا

فلپائن کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ بنیادوں پرطویل مدت ملازمت والے ملازمین کی علیحدگی سے آمدن میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہو گی متاثرہ ملازمین کو علیحدگی کے مناسب فوائد ، اضافی سفری پاس کی سہولت، کیئریر کونسلنگ کے ساتھ ساتھ نئی نوکری کے حصول میں مدد بھی فراہم کی جائیگی اس عمل سے 2019میں ہونے والے نقصانات جن میں کرونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں سفری پابندیوں اور پروازوں کی معطلی سے اضافہ ہوا ہے کے تناظر میں کمپنی کو تقویت ملے گی۔

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

سال 2020 ایوی ایشن انڈسٹری کے لئے بدترین سال،کس ایئر لائن نے مزید پائلٹ کو نکال دیا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا