منشیات کیس: اداکارہ دیا مرزا بھی این سی بی کے نشانے پر

0
29

آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی سے متعلق منشیات کیس میں ڈرگز کے معاملے کی تحقیقات میں اب دیا مرزا کو بھی سوالات و جوابات کے لیے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے منشیات سے متعلق لگائے گئے الزامات اور سُوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کی جانب سے بھارتی تحقیقاتی اداروں کو منشیات سے متعلق دیئے گئے بیانات کے بعد سے بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے نام مشکل کا شکار ہیں ہر آنے والے دن میں تحقیقات کے لیے متعد فنکاروں کو سمن جاری کیے جا رہے ہیں۔

ان ہی الزامات میں نیا نام بھارتی اداکارہ دیا مرزا کا سامنے آیا ہے جن پر منشیات کے استعمال کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب مس ایشیا پیسیفک دیا مرزا بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے نشانے پر آگئی ہیں۔

دیا مرزا کو بہت جلد سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں منشیات سے متعلق کیس میں طلب کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی میں دورانِ تفتیش منشیات فروشوں انکوش اور انوج کیشوانی کے انکشافات کے بعد دیا مرزا کا نام سامنے آیا ہےدیا مرزا کی منیجر منشیات فروش انوج کی دوست ہے جو دیا مرزا کو ڈرگز دیا کرتی تھی۔

رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحقیقاتی ادارے نے دیا مرزا پر 2019 میں ڈرگز خریدنے کی تفصیلات پر ہاتھ رکھے ہیں کیونکہ اداکارہ کی منیجر نے ڈرگز کے معاملے پر ہی منشیات فروش سے ملاقاتیں کی تھیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پہلے دیا مرزا کی منیجر اور پھر ان کے بعد اداکارہ کو سوالات کے لیے طلب کیا جائے گا۔

دوسری جانب این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے خود پر منشایت استعمال سے متعلق لگنے والے الزامات کی تردید کردی –

دیا مرزا نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ وئیب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ پیغامات شیئر کیے ہیں جن میں انہوں نے منشیات استعمال کرنے کی تر دید کی ہے۔

دیا مرزا کا اپنے ٹوئٹس میں کہنا ہے کہ وہ منشیات استعمال کرنے کی خبر کی سختی اور واضح طور پر تردید کرنا چاہتی ہیں یہ ایک جھوٹی اور بے بنیاد خبر ہے۔


انہو ں نے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی غیر قانونی رپورٹنگ کا براہ راست اُن کی ساخت پر اثر پڑتا ہے ایسی رپورٹنگ سے اُن کے کیریئر کو نقصان پہنچ رہا ہے جو کہ انہوں نے برسوں محنت کر کے بنایا ہے۔


اُن کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی کسی بھی قسم کا نشہ آور یا غیر قانونی مواد نہ ہی خریدا اور ہی کھایا ہے وہ ہندوستان کے قانون کی پاسداری کرنے والی شہری ہونے کے ناطے اپنے اوپر لگنے والے سب ہی جھوٹے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتی ہیں۔


دیا مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی سپورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نے انستاگرام پر بھی نوٹ شئیر کیا جس میں اداکارہ نے خود پر منشایت استعمال سے متعلق لگنے والے الزامات کی تردید کردی –
https://www.instagram.com/p/CFcH1mXjHr0/?utm_source=ig_embed

وہ مجھے مار دیں گے سوشانت سنگھ کی موت سے پانچ دن قبل اپنی بہن کو کال

منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

منشیات کیس:این سی بی نے سارہ علی خان، شردھا کپور اور دیپیکا پڈوکون سمیت 8 لوگوں کو طلب کر لیا

Leave a reply