دماغی کمزوری کی وجوہات

0
216

دماغ مین خون کی کمی کی وجہ سے دماغی کمزوری واقع ہوتی ہے اس کی عام علامات آنکھوں کے سامنے اندھیرا آنا سردرد رہنا چکر آنا ہیں جسمانی کمزوری بھی ضعف دماغ کی وجہ بنتی ہے

دس تولے دھنیا آدھا کلو پانی میں ابال لیں جب پانی تھوڑا سا رہ جائیں تو اس میں دو چھٹانک مصری ملا کر پکائیں جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور روازنہ سات ماشے چاٹیں

صبح کے وقت سات عدد بادام مغز اوپر سے دس تولے گاجرون کے پانی میں گائے کا دودھ آدھا کلو ملا کر پینے سے دماغ کو طاقت ملتی ہے اس کے علاوہ سبز الائچی کا شربت اور عرق گلاب بھی دماغ کو تقویت دیتا ہے دماغی کمزوری دور کرنے کے لئے سونف کا عرق بھی بیہت مفید ہے

دماغی کام کرنے والوں کے لئے شہد کا استعمال ایک بہترین ٹانک ہے دودھ میں شہد ملا کر پینے سے حافظہ بہتر ہو جاتا ہے دماغ کا قوت حاصل ہوتی ہے حافظے کی کمزوری ختم ہو جاتی ہے اس کے علاوہ شہد کا استعمال حافظے کو تیز کرتا ہے طبیعت میں گبھراہٹ اور اختلاج قلب کو دور کرتا ہے

Leave a reply