جب مسیحا ہی قاتل بن گیا ، باپ کے بانہوں میں دو لخت جگر چل بسے تیسرے کی حالت نازک
باغی ٹی وی : ملتان میں عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غلط دوائی نے 2معصوم بچوں کی جان لے لی، پولیس نے بتایا کہ بچوں کی طبیعت خراب ہونے پر مقامی ڈاکٹر سے دوائی لی،بند دوائی کھاتے ہی بچوں کی حالت خراب ہو گئی.
والد خادم حسین کے مطابق 11سال کا بیٹا دانش اور 8سال کی بیٹی سائرہ جاں بحق ہوگئے، تیسرا بیٹا محمد منیب نشتر اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہے.
اس سنگین صورت حال پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ پر نوٹس لےلیا . ڈپٹی کمشنر کے مطابق عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے کلینک سیل کر دیا گیا ہے .