آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیںکررہے، ریویو کرنا ہرکیس کا آئینی حق ہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی:آرمی ایکٹ کے حوالےسے حامد میر اور کئی دوسرے اینکرز کی طرف سے پھیلائے جانے والے پراپیگنڈہ کو یکسرمستردکرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نےکہا ہےکہ ایسی کوئی تجویززیرغورنہیں ہے،پراپیگنڈہ کرنے والوں کے یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی کیس پرنظرثانی کا آئنی حق مجرم کو بھی ہے اور عدالت کو بھی حاصل ہے
Speculations for amendment in Pak Army Act to implement ICJ verdict regarding convicted Indian terrorist Cdr Kulbushan Jadhav are incorrect. Various legal options for review and reconsideration of the case are being considered. Final status shall be shared in due course of time.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 13, 2019
اپنے ٹویٹ پیغام میںمیجرجنرل آصف غفورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سازشیوںکوجواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو اس وقت اس قسم کی خبرین پھیلارہے ہیںان کے لیے پیغام ہےکہ فوج ایک ادارہ ہے اورادارہ اپنی آئندہ کی حکمت عملی کو سامنے رکھتے ہوئے گاہے بگاہے قانون سازی کرتا رہا ہے،لہٰذااس قسم کا پراپیگنڈے سے بازرہیں .ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کوئی اورکسی قسم کی کلبھوشن یادیوکورعایت نہیںدی جارہی ،
یاد رہےکہ پاک فوج کے خلاف تبصرے ، تجزئیے اوربحث ومباحثہ کے حوالے سے مشہورپاکستان کے معروف اینکرنے اپنی ایک ٹویٹ میںزہراگلتے ہوئے اس انداز سے الزام تراشی کی کہ شاید کہ فوج کےخلاف بیان دینے کی بہت سخت سزا ہے ، حامد میرنے پاک فوج پرسخت تنقید کرتے ہوئے الزام دھرا ہے کہ پاک فوج کلبھوشن یادیوکوریلیف دے رہی ہے ، حامد میر کے ان الزامات کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے حامد میر کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ٹویٹ پیغام کے ذریعے پراپیگنڈے کو ختم کردیا ہے