مایوس نہیں ہونا، پریشان نہیں ہونا ، کرونا وائرس سے بچاوکیسے ممکن ، ماہرڈاکٹرزکی مبشرلقمان کے ساتھ مفید گفتگو
لاہور:مایوس نہیں ہونا، پریشان نہیں ہونا ، کرونا وائرس سے بچاوکیسے ممکن ، ماہرڈاکٹرزکے مبشرلقمان کے ساتھ مفید ترین گفتگو،سننا نہ بھولیئے ،دیکھنا نہ بھولیئے،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس سے بچاوکیسے ممکن ، ماہرڈاکٹرزکے مبشرلقمان کے ساتھ مفید ترین گفتگو،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان کرونا کےخلاف شروع دن سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے پچھلے دو دن سے ماہرڈاکٹرز کی مدد سے اپنے عزیزہم وطنوں کے لیے مفید ترین طبی مشوروں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ،
مبشرلقمان یوٹیوب پرگفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعاطف مجید نے کرونا وائرس سرزد ہونے کی علامات کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس کی علامات واضح نہیں ، عالمی ادارہ صحت نے بھی اس حوالے سے یہی گزارشات مرتب کی ہیں کہ کئی ایک علامات ہوسکتی ہیں
ڈاکٹرعاطف مجید نے کہا کہ کرونا مریض کے حوالے سے اہم علامات اس وقت گردش کررہی ہیں انہوں نے بتایا کہ ایسے مریض بھی آئے جن کو نہ تو کھانسی تھی اورنہ ہی بخارمگران میں کرونا کا وائرس پایاگیا ، ایسے ہی بعض ایسے مریض آئے جن کو خشک کھانسی کی تکلیف تھی ، انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اس کی علامات کوئی طئے نہیں ہیں ، بس سب سے بہترطریقہ کاریہی ہےکہ ہرکسی کواس موقع پرپرہیز کرنا چاہیے
باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس کے حوالے سے اہم نشست میں ڈاکٹرسید خزیمہ بخاری نے بہت مفید گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 18 سال سے کم عمرکے لوگوں میں اس وائرس کے پائے جانے کے بہت کم واقعات ہیں ، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے وہ انتظامات نہیں کئے گئے جوکرنے چاہیں تھے،ڈاکٹرسید خزیمہ بخاری نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پربھی ایسی گفتگواورپوسٹس شیئرکی جارہی ہیں جوبے چینی پھیلا رہی ہیں ان کوایسی حرکتوں سے باز رہنا چاہیے اس سے صورت حال کنٹرول ہونے کی بجائے بگڑنے لگتی ہے
باغی ٹی وی کےمطابق آج لائیوپروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعاطف نے کہا کہ کرونا سے بچنے کےلیے سب سے زیادہ ضروری امر یہ ہے کہ اگرکسی آدمی میں کسی قسم کی علامات پائی جاتی ہیں تواس کاسب سے پہلا علاج اس آدمی کے پاس ہی ہے جسے یہ مرض لاحق ہے ،
مبشرلقمان یوٹیوب چینل پرسینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ جس شخص کوکرونا کی شکایت ہےاورابھی وہ ابتدائی مراحل میں تواسے خود کو حفاظی تدابیراختیارکرنی چاہیے ، اپنے آپ کودیگراپنے اردگرد رہنے والے سے دوررہے ، بار بار اپنے ہاتھ دھوئے ، پانی کا بار بار استعمال کرے
ایک موقع پرجب سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے گفتگوکرتےہوئے انکشاف کیاکہ کینیڈا میں ایک ڈاکٹردوست کوکرونا کی شکایت ہوگئی ہے ، اگرمریضوں کوبچانے والوں کی یہ صورت حال ہے توپھرکیا حشرہوگا عام آدمی کا، اس پرگفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعاطف نے کہا کہ ڈاکٹرز کو بھی وہی اصول اپنانے چاہیں جوکرونا وائرس سے بچاوکے ہدایایت دوسروں کے لیے ہیں
ڈاکٹرعاطف نے مزید کہا کہ یہ تو حقیقت ہے کہ ڈاکٹرز بھی عام انسانوں کیطرح ہیں مگران میں اورعام آدمی میں فرق یہ ہے کہ ڈاکٹرز کواس قسم کے حالات کا علم ہوتا ہے اورپھراس سے نبٹنے کی صلاحیت ہوتی ہے ، اس لیے ڈاکٹرز حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ خود کوکرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے وہ اصول اپنائیں جس کی ہدایات دی گئی ہیں
گفتگوکرتے ہوئے سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے ڈاکٹرزسے تجربات کی بنیادپرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نے اس مشکل وقت میں کرونا سے لڑنا ہے، ہم نے اپنے آپ کواوراپنے اردگرداوراپنے گھروالوں کو اس مشکل سے بچانا ہے،