اسلام آباد: خدارا امریکہ کی اطاعت میں قوم کی تذلیل تونہ کریں:یہ قوم بھکاری نہیں:عظیم قوم ہے:اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے، البتہ اس قوم کی اشرافیہ کا ایک بڑاحصہ ضرور بےضمیر ہے، اشرافیہ اپنےذاتی مفاد کےلئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے. اس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ ضرور بے ضمیر ہے اور اپنے زاتی مفاد کے لئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے. یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہے اسی لئے آج کے اس تاریخی لمحہ میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 2, 2022
اسدعمر نے کہا کہ پاکستان قوم ایک غیرت مند قوم ہے اور قوم آج تاریخی لمحے میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی، ہمیں اپنے لوگوں کا پیٹ پالنا ہے، کسی سے جنگ نہیں کرنی۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا، ان کے الزامات گھٹیا اور بے بنیاد ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پرن لیگ کے غلام حکمرانوں کی طرف سے قوم کی تذلیل کے خلاف سخت ردعمل آرہا ہے اور اہل پاکستان زرداری شریف کوقومی مجرم قراردیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آپ کی وجہ سے آج قوم کو یہ دن دیکھنے پڑرہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی قوم نے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے،
اکثرشہریوں کا کہنا ہےکہ امریکہ کی غلامی میں جانے کے لیے اس قدر گھٹیا جوازتلاش کرنے والوآپ ہی وہ ملت واحدہ ہیں جوسب سچ اورحقیقت کے مقابلے میں ایک ہوگئے ہیں