ملک کا آئینی سربراہ ہوں اورادارے میرے ہیں,پاک فوج سمیت کسی ادارےکومتنازع نہ بنائیں:صدرمملکت

0
24

لاہور:ملک کا آئینی سربراہ ہوں اور ادارے میرے ہیں,صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے،فوج کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنا فوج کا ہی کارنامہ تھا،ان کا احترام کرنا چاہیے۔ سیاستدانوں کو سمجھاتا رہاہوں فوج کو زیربحث مت لایا کریں۔یہ زیربحث لانا اداروں کے مفاد میں نہیں ہے

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ میں ہم حساب کتاب رکھنے پرپکڑے گئے۔ پارٹی سیکرٹری کے طور پرمیں نے اسد قیصر اور سیما ضیاء کو اکاؤنٹ کھولنے کا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی قانون کے مطابق فنڈنگ کےلیے کمپنی بنانا ہوتی ہے، امریکا، کینیڈا میں قانون کے مطابق کمپنی کھولنے پر کہا گیا کہ یہ پرائیویٹ کمپنیز ہے۔

بجلی مہنگی کر کے مزید کتنے ارب کا بوجھ عوام کے کندھوں پر ڈالنے کی تیاری

لاہور میں صحافیوں سے پاکستان کے پریشان کن حالات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو کہتا رہتاہوں چیزیں ٹھیک نہیں ہیں۔ پریشان ہوں اور محسوس کرتاہوں کہ خلیج بڑھتی جارہی ہے اسے کم ہونا چاہیے۔ تمام پارٹیز کو مثبت،اہم معاملات پر افہام وتفہیم پیدا کرناچاہیے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل تو تمام پارٹیاں جلد الیکشن کی بات کررہی تھیں لیکن اب ہی رائے بدلی ہے، الیکشن اچھا حل ہے تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر طے کریں کہ کب الیکشن ہونے چاہییں۔

عمران خان بجلی مہنگی کرکے انٹرنیشنل کٹھ پتلی بن گئے ہیں: بلاول بھٹو

عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاستدان ایک میز پر نہیں بیٹھ رہے،ان کو اکٹھا بٹھانےکی ضرورت ہے، صدرکی حیثیت سے خود اکٹھا نہیں کرسکتا،کہہ ہی سکتا ہوں۔ سیاستدانوں کو کلاس روم کی طرح گھنٹی بجاکر تو بٹھایا نہیں جاسکتا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور آرمی چیف کی تقرری پر بھی باتیں ہورہی ہیں، ججز تقرری پر چیف جسٹس نے کہا کوئی معیار ہونا چاہیے اور میں اسکا حامی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے لیڈر اور دوست ہیں، میں ان سے واٹس ایپ پر رابطے میں ہوں، لیکن جتنی ملاقات شہباز شریف سے فون پر ہوئی اور بات ہوئی، عمران خان کے ساتھ بطور وزیراعظم اتنی نہیں ہوئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی 85 سمریاں آئیں، صرف 4 یا 5 ہی روکی گئیں، ای وی ایم پراجیکٹ میری تخلیق ہے۔ای وی ایم کے حوالے سے عارف علوی نے کہا کہ نوید قمرہ اور شازیہ مری کو قومی اسمبلی میں ای وی ایم سے متعلق کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

سستی پن بجلی مہنگی کرنے کی واپڈا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ عمران خان کو مینجمنٹ کے معاملے پر بتاتے رہے ہیں، لیکن ان کا اپنا موقف ہے۔ سوشل میڈیا پر سب برا نہیں ہے، 90% اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں، میں ملک کا آئینی سربراہ ہوں اور تمام ادارے میرے ہیں، سب میری عزت کرتے ہیں

Leave a reply