دو نوجوانوں پر ڈاکو سمجھ کر تشدد، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

0
125
Crime-Scene

دو نوجوانوں پر ڈاکو سمجھ کر تشدد، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

نیو کراچی میں عوام نے دو نوجوانوں کو ڈاکو سمجھ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا، پتھر برسائے، ایک جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہے جبکہ شہریوں کے تشدد کے نتیجے میں 18 سالہ آصف جاں بحق جبکہ 19 سالہ شاہزیب شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے، دونوں نوجوان کا پختون ہیں۔

مقتول آصف کے بھائی کا کہنا ہے کہ 26 مئی کو رحمانیہ سیکٹر میں دونوں نوجوان موٹرسائیکل پرجارہے تھے، جو ساڑھی پریس کرنے کا کام کیا کرتے تھے۔ جاں بحق آصف سہراب گوٹھ کا رہائشی جبکہ زخمی شاہزیب سُرجانی کا رہائشی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے دونوں نوجوانوں کو ڈاکو سمجھ کر تشدد کیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن پولیس تاحال کسی بھی ملوث ملزم کو گرفتار نہ کرسکی، مقتول آصف کےعجب بھائی اور والد کا مطالبہ ہے کہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملا کراچی پولیس آفس، وزیراعلی ہاؤس پر دھرنا دیں گے ساتھ انہوں نے سہراب گوٹھ کو بھی بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

Leave a reply